• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسکر میں جانے والی فلم’سنتوش‘ ۱۰؍جنوری کو ہندوستان میں ریلیز ہوگی

Updated: December 22, 2024, 11:44 AM IST | Mumbai

ہندی فلم’سنتوش‘نےآسکر ۲۰۲۵ء کیلئے اپنی جگہ بنا لی ہے اور اسےاس ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس فلم کےبنانے والوں نے جمعہ کو ہندوستان میں اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔

Film Santosh. Picture: INN
فلم سنتوش۔ تصویر: آئی این این

ہندی فلم’سنتوش‘نےآسکر ۲۰۲۵ءکیلئے اپنی جگہ بنا لی ہے اور اسےاس ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس فلم کےبنانے والوں نے جمعہ کو ہندوستان میں اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔ اس فلم کو دیکھنے کیلئے آپ کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ 
اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق شاہانہ گوسوامی کی اداکاری سے سجی ’سنتوش ‘۱۰؍جنوری ۲۰۲۵ءکو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونےجارہی ہے۔ ہندی زبان میں بین الاقوامی مشترکہ پروڈکشن میں تیار کی گئی یہ فلم شمالی ہندوستان کے ایک گاؤں کی کہانی بیان کرتی ہے، اسے’بہترین بین الاقوامی فیچر فلم‘کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ 
آسکر کیلئے ۱۵؍فلموں میں سے منتخب
 اس فہرست میں دنیا بھر سے پیش کی گئی کل ۸۵؍فلموں میں سے کل ۱۵؍ فلموں کو آسکر کی شارٹ لسٹ کے لیےمنتخب کیا گیا ہے۔ فلم کو برطانیہ نےاکیڈمی ایوارڈز۲۰۲۵ءکے لیے ان کے آفیشل اینٹری کے طور پر بھیجا تھا۔ اس فلم کا مئی ۲۰۲۴ءمیں ۷۷؍ویں کانز فلم فیسٹیول میں بھی پریمیر ہوا اور اسے تنقیدی پذیرائی ملی۔ 
فلم’سنتوش‘ کی ایک بیوہ عورت کی کہانی
 اس فلم ’سنتوش‘ کی کہانی ایک بیوہ خاتون کی ہے، جسے اپنے آنجہانی شوہرکی جگہ پولیس کانسٹیبل کی نوکری مل جاتی ہے۔ فلم میں سنتوش سینی کے ساتھ شاہانہ گوسوامی مرکزی کردار میں ہیں۔ 
  کہانی اس وقت ایک مختلف موڑ لیتی ہے جب اسے قتل کا مقدمہ حل کرنے کی ذمہ داری دی جاتی ہے۔ تاہم، جب سنتوش خود کو اس کام میں پھنسا پاتی ہے، تو اسے ایک تجربہ کار افسر گیتا سے مدد ملتی ہے۔ یعنی گیتا اور سنتوش مل کر اس کیس کو حل کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK