• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نین تارہ کی فلم’’ منن گٹی : ۱۹۶۰ء‘‘ کا پوسٹر جاری

Updated: September 18, 2023, 7:12 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

نین تارہ اور شاہ رخ خان کی اداکاری سے سجی فلم ’’جوان‘‘ باکس آفس پر ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ اسی دوران نین تارہ کی اگلی فلم ’’منن گٹی:۱۹۶۰ء‘ پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

Nayanthara. Photo. INN
نین تارہ۔ تصویر:آئی این این

ترن آدرش نے اپنے انسٹا گرام پر نین تارہ کی اگلی فلم ’’منن گٹی: ۱۹۶۰ء‘‘ کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’نین تارہ کی نئی فلم۔‘‘ اس فلم کی کہانی ڈیوڈ وِکی نے لکھی ہے اور وہی فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں گے۔ جلد ہی اس کی شوٹنگ شروع ہوگی۔ ابھی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ حال ہی میں ہوئی ’’جوان‘‘ کی پریس کانفرنس میں نین تارہ موجود نہیں تھیں لیکن انہوں  نے ایک ویڈیو میسیج کے ذریعے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی۔ ساتھ ہی شاہ رخ خان کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’مَیں وہاں نہیں ہوں لیکن دوستوں اور مداحوں کو میرا پیار۔میں چاہتی تھی کہ آپ لوگوں کے درمیان رہوں لیکن آج میری فیملی کیلئے ایک خاص لمحہ ہے تو میں چاہتی ہوں کہ میں ان کے ساتھ وقت گزاروں ۔ میں نے سبھی کے میسجز پڑھے اور میں ’’جوان‘‘ کوملنے والی اتنی محبت پر جذباتی ہوں۔ آپ سبھی کی حمایت میرے لئے ساری کائنات ہے اوریہ میرے لئے خوش نصیبی ہے، میں اپنے معاون اداکار اور ٹیم کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ موقع دیا۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK