• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رنویر سنگھ کی فلم ’سرکس‘ کا پوسٹر جاری کیا گیا

Updated: November 30, 2022, 12:58 PM IST | Agency | Mumbai

فلم ’سرکس‘ سےبالی ووڈ سپر اسٹار رنویر سنگھ کا نیاروپ سامنے آیا۔ رنویر سنگھ امسال کرسمس پر پہلی بار ڈبل رول میں تفریح ​کیلئے تیار ہیں۔

Cirkus. Picture :INN
سرکس۔ تصویر :آئی این این

 فلم ’سرکس‘ سےبالی ووڈ سپر اسٹار رنویر سنگھ کا نیاروپ سامنے آیا۔ رنویر سنگھ  امسال کرسمس پر پہلی بار ڈبل رول میں تفریح ​کیلئے تیار ہیں۔ اس فلم کا پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔ سپر اسٹار رنویر سنگھ۲۳؍ دسمبر ۲۰۲۲ءکو ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم سرکس  میں اپنے پہلے ڈبل رول کے ساتھ ناظرین کو ہنسانے ، دلکش بنانے اور تفریح ​​فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اگلے ہفتے ٹریلر ریلیز سے پہلے، فلمسازوں نے فلم کے پہلے لک پوسٹر اور تشہیر کی جس میں رنویر سنگھ کو دو منفرد اور سنکی اوتار میں دکھایا گیا ہے۔ اداکار دونوں کرداروں میں مونچھوں کے ساتھ  بے وقوف اور خوبصورت نظر آرہاہے۔مداح اداکار کے اس انداز کے دیوانے ہو گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی تعریفیں کر رہے ہیں۔روہت شیٹی کی  ہدایتکاری میں بننے والی  فلم سرکس ایک مزاحیہ فلم ہے جس میں ہنسی کا ہنگامہ اور مکمل تفریحی ہے جو خاندان کے ناظرین کو تھیٹرس میں واپس لے آئے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK