• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرتیک ببر کا ۲۰۲۲ء کا شیڈول بہت سخت رہےگا

Updated: February 03, 2022, 12:30 PM IST | Agency | Mumbai

’ہک اپس اور ہوک اپس ‘کی کامیابی کے بعد، پرتیک ببر کے پرستار سبھی پرجوش ہیں!فلم شائقین  ان کے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں مزید جاننے اور انہیں دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

Prateik Babbar.Picture:INN
پرتیک ببر۔ تصویر: آئی این این

’ہک اپس اور ہوک اپس ‘کی کامیابی کے بعد، پرتیک ببر کے پرستار سبھی پرجوش ہیں!فلم شائقین  ان کے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں مزید جاننے اور انہیں دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔ اب خبر آرہی ہے کہ غیر روایتی اداکار کے پاس آنے والے سال میں ایک مصروف کیلنڈر ہے۔انڈسٹری  میں چرچا ہے کہ پرتیک ببر کئی پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ ایک ذریعہ نے انکشاف کیا کہ اداکار کا کیلنڈر بہت مصروف ہے۔ اس وقت وہ شوٹنگز اور پروموشنز میں مصروف ہیں اور ایک ہی وقت میں  کئی کاموں کے ساتھ تال میل بٹھا رہے ہیں ۔پرتیک ببر تاپسی پنو اور پرتیک گاندھی کے ساتھ’ وہ لڑکی ہے کہاں ‘کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اس دوران’ وہ فور مور شاٹس پلیز‘ اور مدھر بھنڈارکر  کے ’انڈیا لاک ڈاؤن‘ کے تیسرے سیزن  پر بھی کام کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق، پرتیک ببر جلد ہی بچن پانڈے کے لیے پروموشن شروع کریں گے۔   اکشے کمار کی یہ فلم۱۸؍ مارچ کو ریلیز ہونے والی ہے ۔ اس کے علاوہ  سب کے جوش میں اضافہ کرتے ہوئےلائنس گیٹ پلے   نےہک اپس اور ہوک اپسکے دوسرے سیزن کا اعلان کیا ہے۔ایک ذریعہ نے انکشاف کیا’’پرتیک ببر پہلے سیزن کی شاندار کامیابی کے بعد ہک اپس اور ہوک اپس سیزن۲؍کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ اداکار جلد ہی اس کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK