• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رکشا بندھن کی ٹیم نے دُبئی میں فلم کی تشہیر کی

Updated: August 04, 2022, 12:01 PM IST | Agency | Mumbai

آنند ایل رائے کی فلم ’رکشا بندھن‘ ایک بڑی بلاک بسٹر ثابت ہونے والی ہے  جب کہ فلم کی تشہیر کی سرگرمیاں زوروں پر ہیں۔

The team of the movie `Raksha Bandhan` can be seen in Dubai.Picture:INN
فلم ’رکشا بندھن ‘ کی ٹیم کو دُبئی میں دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر:آئی این این

آنند ایل رائے کی فلم ’رکشا بندھن‘ ایک بڑی بلاک بسٹر ثابت ہونے والی ہے  جب کہ فلم کی تشہیر کی سرگرمیاں زوروں پر ہیں۔  پروڈیوسر آنند ایل رائے اور سپر اسٹار اکشے کمار سمیت  پوری ٹیم فلم کے لئے  زیادہ سے زیادہ تشہیر کو یقینی بنانے کے لئے کوشش کررہی ہے۔  ` فلم ’رکشا بندھن‘ کی ٹیم بشمول آنند ایل رائے، اکشے کمار اور کاسٹ حال ہی میں رکشا بندھن کے تہوارکے مبارک موقع پر اپنی فلم کی ریلیز کی تشہیر کے لئے  دبئی روانہ ہوگئی اور وہاں پہنچنے کے بعد فلم کی تشہیر شروع کردی۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ وبائی امراض کے بعد پہلی بار دبئی میں اتنے بڑے پیمانے پر فلم کی تشہیر کی گئی ہے۔ مال سٹی سینٹر ڈیرا مال میں انٹرویوز سے لے کر پروموشنز تک یا ایک بہت بڑے ہجوم سے خطاب تک، فلم کا ٹریلر انٹرکانٹینینٹل دبئی فیسٹیول سٹی میں بڑے پیمانے پر دکھایا گیا۔ فلم کی کاسٹ نے عوام اور میڈیا کے ساتھ بات چیت کی  ۔آنند ایل رائے کی  ہدایت کردہ فلم، آنند ایل رائے اور ہمانشو شرما کی طرف سے زی اسٹوڈیو، الکا ہیرانندنی اور کیپ آف گڈ فلمز کے اشتراک سے تیار کی گئی یہ فلم اس ماہ ریلیز کی جانے والی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK