• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سورا اور فہد کی شادی کا دہلی میں استقبالیہ،راہل گاندھی،اکھلیش,کیجریوال سمیت متعدد سیاستدانوں کی شرکت

Updated: March 18, 2023, 11:27 AM IST | Mumbai

سورا بھاسکر اور فہد احمدنے ۱۶؍مارچ کو دہلی میں ایک شاندار استقبالیہ  دیا۔

In the above picture, Rahul Gandhi can be seen with Swara and Fahad
اوپر کی تصویر میں راہل گاندھی کو سورا اور فہد کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے

 سورا بھاسکر اور فہد احمدنے ۱۶؍مارچ کو دہلی میں ایک شاندار استقبالیہ  دیا۔ اس پارٹی میں سیاسی دنیا کی کئی مشہور شخصیات نےشرکت کی۔ پارٹی میں راہل گاندھی، ششی تھرور، اروند کیجریوال اور اکھلیش یادو سمیت کئی سیاستدان پہنچے۔راجیہ سبھا ایم پی اور اداکارہ جیا بچن نے بھی پارٹی میں شرکت کی۔
اب دوسرا استقبالیہ بریلی میں ہوگا
 دہلی کے بعد دوسرا استقبالیہ فہدکےبریلی میں  واقع گھر کے قریب ہوناہے۔یہ استقبالیہ بریلی کے نینی تال روڈپر واقع نروان ریزورٹ میں ہوگا۔اس استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ مہمانوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔فہدکےمطابق دعوت میں تقریباًایک ہزار لوگوںکو مدعو کیا گیا ہے۔ جس میں بہیڈی،دہلی، ممبئی سمیت کئی شہروں سےمہمانوں کی شرکت کا امکان ہے۔ دعوت ولیمہ میں یوپی کے کئی اضلاع سے ممبران اسمبلی کے پہنچنے کا امکان ہے۔
مہمانوں کیلئے ہوٹل کے۱۹؍کمرے بک کرائے گئے 
 سورا اور فہدکے۱۹؍مارچ کو استقبالیہ کے لیے ممبئی اور دہلی سےآنے والے خصوصی مہمانوں کے لیے ۱۹؍ کمرےبک کیے گئے ہیں۔ جس میں ۲؍ سویٹ روم بک کرائےگئےہیں۔ ہوٹل کے مالک وکی چھابڑا کے مطابق ہوٹل کے عملے کی جانب سے مہمانوںکے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سورا فہد کی ملاقات احتجاج کے دوران ہوئی تھی
 فہد اور سورا کی پہلی ملاقات ۲۰۱۹ءمیںایک احتجاج کےدوران ہوئی تھی۔احتجاج کے دوران دونوںمیں دوستی ہوگئی اور بات چیت شروع ہوگئی۔ مارچ ۲۰۲۰ء میں فہد نےسورا کو اپنی بہن کی شادی میںمدعو کیا۔ تب سورا نے کہا تھا کہ میں شوٹنگ میں مصروف ہوں اس لیے نہیں آ سکوں گی لیکن قسم کھا کر کہتی ہوں کہ آپ کی شادی میں ضرور آؤں گی۔۲۰۲۰ء سے ۲۰۲۲ءتک دونوں کے درمیان قربتیں بڑھ گئیں اور دونوں نے شادی کرلی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK