• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ہندوستان میں ریلیز روک دی گئی

Updated: September 28, 2024, 7:01 PM IST | Mumbai

پاکستانی فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ اب ہندوستانی سنیما میں ریلیز نہیں ہوگی۔ خیال رہے کہ یہ فلم ۲؍ اکتوبر کو ہندوستان میں ریلیز ہونےوالی تھی۔

Fawad Khan in The Legend of Maula Jat. Photo: INN
دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان۔ تصویر: آئی این این

پاکستان کی نئی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ اب ہندوستانی سنیما میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس فلم میں ماہرہ خان اور فواد خان نے کلیدی کردار دا کیا ہے۔ یاد رہے کہ ہندوستان میں یہ فلم  ۲؍ اکتوبر کو ریلیز ہونےو الی تھی۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس لئے لیا گیا ہے کیونکہ ۲۰۱۹ء سے ہندوستانی میں پاکستانی فلموں کی ریلیز کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’دھوم ۴‘ میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کریں گے، ابھیشک اور ادئے فلم کا حصہ نہیں

اس ضمن میں مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے فلم کی ریلیز کے خلاف آوازاٹھائی ہے۔ اس ماہ کےآغاز میں امیہ کھوپکر، جو ایم این ایس سنیما ونگ کی صدر ہیں، نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا تھا کہ ’’ہم ہندوستان میں پاکستانی فلم یا پاکستانی اداکاروں کو آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔یہ فلم نہیں ریلیز ہوگی ۔ اگر یہ ریلیز کی گئی تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمارے فوجی مر رہے ہیں۔ ہمیں یہاں پاکستانی اداکاروں کی کیا ضرورت ہے؟ کیا ہمارے پاس کافی صلاحیتیں نہیں ہیں؟اگر یہاں پاکستانی اداکاروں کو لانے کی کوشش کی گئ تو اس کی سخت مزاحمت کی جائے گی۔‘‘ دی لیجنڈ آف مولا جٹ 
خیال رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی کی مشہور فلم ’’مولا جٹ‘‘کا ری میک ہے۔اس فلم میں پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی،فواد خان، ماہرہ خان اور دیگر نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔

پاکستانی اداکاروں پر پابندی
خیال رہے کہ پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد کرنے کا رجحان ۲۰۱۶ء میں ’’اری دہشت گردانہ حملے ‘‘کے بعد امنے آیا تھا۔ پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد کرنے کیلئے عدالت میں عرضی بھی داخل کی گئی تھی۔سپریم کورٹ نے نومبر ۲۰۲۳ءمیں ایک عرضی خارج کی تھی جس میں ہندوستان میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK