• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سائنس فکشن فلم ’دی بیٹ مین‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی

Updated: August 28, 2020, 5:17 PM IST | Agency | Mumbai

ہالی ووڈ کی آنے والی سائنس فکشن فلم `’دی بیٹ مین‘ کا پہلا آفیشل ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، جس میں رابرٹ پیٹنسن کو مختلف کاسٹیوم والے `بیٹ مین کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

Robert Pattinson Will Be Seen In Action In The Batman. Picture:INN
رابرٹ پیٹنسن ’دی بیٹ مین ‘ میں ایکشن کرتے ہوئےنظر آئیں گے۔ تصویر: آئی این این

ہالی ووڈ کی آنے والی سائنس فکشن فلم `’دی بیٹ مین‘ کا پہلا آفیشل ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، جس میں رابرٹ پیٹنسن کو مختلف کاسٹیوم والے `بیٹ مین کے طور پر دکھایا گیا ہے۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ رابرٹ پیٹنسن سپر ہیرو جاسوس فلم میں `بیٹ مین کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ اس سے قبل `’بیٹ مین‘ سیریز کی فلموں میں مرکزی کردار کرسٹین بیل، بین ایفلک اور مائیکل کیوٹن ادا کرتے آئے تھے۔’بیٹ مین‘ کے سائنس فکشن کامک کردار کو ۱۹۳۹ء میں تخلیق کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے صرف کتابوں میں شامل کیا گیا تھا جس کے بعد اس پر ٹی وی سیریز بنائی گئی تھی۔ کامک کتابوں اور ٹی وی سیریز کے بعد `بیٹ مین کے کردار پر پہلی بار۱۹۴۳ء میں اسی نام سے فلم بنائی گئی تھی جس کے بعد اسی کردار کی دوسری کردار کی دوسری فلم  ۱۹۴۹ء میں سامنے آئی۔
 `بیٹ مین کردار کی۱۴؍ ویں فلم ۲۰۱۷ء، ۱۵؍ویں فلم `جسٹس لیگ ۲۰۱۷ء، ۱۶؍ویں فلم `جوکر ۲۰۱۹ء میں ریلیز کی گئی۔ `بیٹ مین  کردار پر اگرچہ خصوصی فلمیں بھی بنائی گئیں تاہم اس کردار کو `جسٹس لیگ، ڈان آف جسٹس، جوکر، سوسائڈ اسکواڈ اور ڈارک نائٹ  جیسی فلموں میں بھی پیش کیا گیا۔اب اسی کردار کی مزید ۲؍ فلمیں ریلیز کیلئے تیار ہیں، جن میں سے ایک فلم `دی بیٹ مین سیریز کی مرکزی فلم ہے جبکہ دوسری فلم `جیک سینڈرس، جسٹس لیگ  بھی آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔دی بیٹ مین میں رابرٹ پیٹنسن کو جاسوسی کرکے اپنے حریفوں کو سبق سکھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔مختصر دورانیے کے ٹریلر میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ فلم کو آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا تاہم ٹریلر میں تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔دی بیٹ مین کے پروڈکشن ہاؤس وارنر برادر کے ڈی سی کامک نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ کورونا کے باعث اب فلم کو اکتوبر ۲۰۲۱ءمیں ریلیز کیا جائے گا۔ n
دار کی۱۴؍ ویں فلم ۲۰۱۷ء، ۱۵؍ویں فلم `جسٹس لیگ ۲۰۱۷ء، ۱۶؍ویں فلم `جوکر ۲۰۱۹ء میں ریلیز کی گئی۔ `بیٹ مین  کردار پر اگرچہ خصوصی فلمیں بھی بنائی گئیں تاہم اس کردار کو `جسٹس لیگ، ڈان آف جسٹس، جوکر، سوسائڈ اسکواڈ اور ڈارک نائٹ  جیسی فلموں میں بھی پیش کیا گیا۔اب اسی کردار کی مزید ۲؍ فلمیں ریلیز کیلئے تیار ہیں، جن میں سے ایک فلم `دی بیٹ مین سیریز کی مرکزی فلم ہے جبکہ دوسری فلم `جیک سینڈرس، جسٹس لیگ  بھی آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔دی بیٹ مین میں رابرٹ پیٹنسن کو جاسوسی کرکے اپنے حریفوں کو سبق سکھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔مختصر دورانیے کے ٹریلر میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ فلم کو آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا تاہم ٹریلر میں تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔دی بیٹ مین کے پروڈکشن ہاؤس وارنر برادر کے ڈی سی کامک نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ کورونا کے باعث اب فلم کو اکتوبر ۲۰۲۱ءمیں ریلیز کیا جائے گا۔ n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK