اداکار رتیک روشن کی ہٹ سپر ہیرو فرنچائزی کرش۴؍ کے پہلے حصہ کی شوٹنگ اگلے سال ۲۰۲۴ءمیں فر وری میں شروع ہوگی۔
EPAPER
Updated: October 31, 2023, 4:58 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
اداکار رتیک روشن کی ہٹ سپر ہیرو فرنچائزی کرش۴؍ کے پہلے حصہ کی شوٹنگ اگلے سال ۲۰۲۴ءمیں فر وری میں شروع ہوگی۔
کافی غور وخوض کے بعد فلم کرش۴؍ کی اسکرپٹ فائنل ہوگئی ہے جس کی شوٹنگ ۲۰۲۴ء میں شروع ہوگی۔ فلم کی اسکرپٹ راکیش روشن نے لکھی ہے۔ذرائع کے مطابق’’ کرش۴؍ کی کہانی کے بارے فلمسازہر پہلو سے غوروخوض کرنا چاہتے تھے کیونکہ کے وہ کافی عرصہ بعد فلم کی کہانی کو آگے بڑھارہے ہیں اس لئے وہ نہیں چاہتے کہ کچھ غلط ہو۔ اس لئے انہوں نے اسکرپٹ میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ لیکن اب اسکرپٹ مکمل ہے۔ فلم کی شوٹنگ بھی فروری یا مارچ میں شروع ہوجائے گی۔ ‘‘
چونکہ فلم کا وقت متعین ہے اس لئے رتیک روشن بھی فلم کی تیاریوں میں لگ گئے ہے۔ فلم ’فائٹر‘ کی شوٹنگ انہوں نے مکمل کرلی ہے اور مکمل طور پر کرش۴؍ پر توجہ دے رہیں ہے فی الحال وہ فٹنس ٹرانسفارمیشن موڈ میں ہیں جو ان کے سوشل میڈیا پوسٹ پر نظر آرہاہے۔
فلم کی لوکیشن کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ’’ فلمساز فلم کی شوٹنگ بین الاقوامی جگہوں پر کریں گے۔ ویسے کئی جگہ ان کی نظروں میں ہے لیکن مقام کا فیصلہ اس بنیاد پر ہوگا کہ انہیں بہترین سبسڈی کہاں ملے گی۔ وہ فلم کے خاص سین کیلئےسنگاپور کا دوبارہ دورہ کریں گے۔ کرش ۴؍ فلم ’’ کوئی مل گیا‘‘ کی فرنچائزی ہے جس میں پریتی زنٹا ، ریکھا اور رتیک روشن نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ ذرائع کے مطابق کرش ۴؍ میں پرینکا چوپڑہ کے بھی نظر آسکتی ہیں۔