• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عامر خان پروڈکشن کی فلم ’لاہور۱۹۴۷‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

Updated: August 14, 2024, 11:37 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

عامرخان پروڈکشنز کے تحت بنائی جانے والی فلم ’لاہور۱۹۴۷ء‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔ اس فلم میں سنی دیول اہم کردار میں نظر آئیں گے جبکہ اس کے ہدایت کارراج کمار سنتوشی ہیں۔ 

Photo: INN
تصویر : آئی این این

عامرخان پروڈکشنز کے تحت بنائی جانے والی فلم ’لاہور۱۹۴۷ء‘کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔ اس فلم میں سنی دیول اہم کردار میں نظر آئیں گے جبکہ اس کے ہدایت کارراج کمار سنتوشی ہیں۔ 
فلم کی شوٹنگ ۷۰؍دن میں بغیر کسی وقفے کے جاری رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا آغازجلد ہونے والا ہے اور اس کے بعد اگر اضافی شوٹنگ کی ضرورت ہوئی تو کی جائے گی۔ ’لاہور ۱۹۴۷‘ کیلئے ہجوم کےمتعدد مناظر شوٹ کیے گئے ہیں جبکہ اس میں ملک کی تقسیم کے وقت ٹرین کا ایک بڑامنظرشوٹ کیا گیا ہے جس میں کہانی اور جذبات کو ایک نئےانداز میں سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 
فلم کی کاسٹ میں سنی دیول، پریتی زنٹا، شبانہ اعظمی، ابھیمنیو سنگھ اور علی فضل شامل ہیں۔ شبانہ اعظمی ’لاہور ۱۹۴۷ء‘میں دھرمیندر کے بیٹےسنی دیول کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ سنی دیول کے مدمقابل پریٹی زنٹا ہیروئن کا کردار نبھائیں گی، اس سے قبل۲۰۱۸ءمیں یہ دونوں ’بھیا جی سپر ہٹ‘ میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK