• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فرحان اختر کی فلم ’ڈان۳‘ کی شوٹنگ اگست میں شروع ہو سکتی ہے

Updated: February 05, 2024, 11:00 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی آنےوالی فلم ڈان۳؍کی شوٹنگ اگست میں شروع ہو سکتی ہے۔ بالی ووڈ فلمساز فرحان اختر نے ۲۰۲۳ء میں ڈان کی تیسری قسط کا اعلان کیا تھا۔

Ranveer Singh. Photo: INN
رنویر سنگھ ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی آنےوالی فلم ڈان۳؍کی شوٹنگ اگست میں شروع ہو سکتی ہے۔ بالی ووڈ فلمساز فرحان اختر نے ۲۰۲۳ء میں ڈان کی تیسری قسط کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ فرحان اختر نے نئے ڈان کے چہرے کی جھلک بھی دکھائی۔ فلم ڈان۳؍میں رنویر سنگھ مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔ فلم ’ڈان۳‘کے حوالے سے ایک نئی اپ ڈیٹ سامنے آرہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم ’ڈان۳‘ کی پری پروڈکشن اگلے ماہ مارچ سے شروع ہونےجا رہی ہے، ’ڈان۳‘اس وقت کاسٹنگ کے مرحلے میں ہے، ’ڈان۳‘ کی شوٹنگ کا شیڈول رواں سال اگست سے شروع ہوگا۔ اس سے قبل شاہ رخ خان ڈان فرنچائزکی دونوں فلموں میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK