• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’سن آف سردار۲‘‘ کی شوٹنگ شروع

Updated: August 06, 2024, 10:13 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

یہ وجے کمار اروڑہ کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن کامیڈی فلم ہوگی۔ فلم میں روی کشن، کبریٰ سیت ،دیپک ڈوبریال اور نو گوہترا نظر آئیں گے۔

Son Of Sardaar 2. Photo: INN
سن آف سردار۲۔ تصویر : آئی این این

اجے دیوگن کی’’سن آف سردار۲‘‘، ۲۰۱۲ء میں آنے والی فلم ’’سن آف سردار‘‘ کا سیکوئل ہے، فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے، اجے دیوگن نے منگل کوسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اس کا اعلان کیا۔
انہوں نےویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’سن آف سردار ۲‘ کا سفر دعاؤں، نیک خواہشات اور ایک بہترین ٹیم کے ساتھ شروع ہوا۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

ویڈیو میں ہدایتکار وجے اروڑہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اجے دیوگن کو ان کےماضی کے کردار جسویندر’جسی‘ سنگھ رندھاوا کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ پگڑی پہنے ہوئے سیٹ پر نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں فلم کی مرکزی اداکارہ مرنال ٹھاکر کو رقص کرتے ہوئے  دیکھا جاسکتاہے۔ 
اس فلم  کے پہلے حصہ میں سنجے دت، سوناکشی سنہااور جوہی چاؤلہ مرکزی کرداروں میں تھے جبکہ ذرائع کے مطابق سیکوئل میں سنجے دت کی جگہ روی کشن نظر آئیں گے۔
آئی ایم ڈی بی پر فلم کے سرکاری تفصیل کے مطابق کہانی ایک ۱۲؍ سالہ دیہاتی لڑکے ’آراو‘ اور اس کے دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔  وہ ایک سالانہ آم کے میلے میں شرکت کرتے ہیں اورایک نایاب سنہری آم کی تلاش کرتے ہیں۔
فلم میں کبریٰ سیت ، دپیک ڈوبریا ل اور نو گوہترا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ’’سن آف سردار۲‘‘ کی ریلیز ۲۰۲۵ ء میں سنیما گھروں میں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK