• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

گیت گایا شکتی کپور نے

Updated: May 23, 2020, 4:58 AM IST | Mumbai

اداکار شکتی کپور نے لاک ڈاؤن کے درمیان اپنے گھروں سے دور مہاجر مزدوروں کی پریشانی کے پیش نظر ایک جذباتی گیت گایا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے۔

Shakti Kapoor Photo: Midday
شکتی کپور۔ تصویر: مڈڈے

اداکار شکتی کپور نے لاک ڈاؤن کے درمیان اپنے گھروں سے دور مہاجر مزدوروں کی پریشانی کے پیش نظر ایک جذباتی گیت گایا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے۔ لاک ڈاؤن کا سب سے زیادہ اثر مہاجر مزدوروں پر پڑا ہے۔ شکتی نے ان مزدوروں کی پریشانی پر ایک جذباتی گیت گایا ہے۔ شکتی کپور کے اس گیت کے بول ہیں ’مجھے گھر جانا ہے‘۔ انہوں نے اس گیت کو گاتے ہوئے کہا کہ ’’آیا تو تھا دھن کمانے لیکن اس شہر میں مجھے دکھ ہی دکھ ملے، اب مجھے اس شہر میں نہیں رہنا ہے، مجھے گھر ہے جانا ہے۔‘‘ گانے کے اختتام پر وہ کہتے ہیں کہ میری حکومت سے گزارش ہے کہ مجھے گھر ہے جانا۔ شکتی کپور نے حکومت سے کہا کہ کسی بھی طرح سے ان کا پیدل جانا بند کروائیے۔ انہیں کھانا دیجئے تاکہ وہ سکون سے سوسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ گھر پہنچنے کے چکر میں اپنی جانیں دے رہے ہیں ، ہم سب لوگ انہیں سمجھائیں گے لیکن ابھی انہیں آپ کھانا دیجئے، رہنے کی جگہ دیجئے۔ امیر لوگوں کو تو دو وقت کی روٹی آسانی سے مل رہی ہے، رہنے کی جگہ ہے لیکن ان کا کیا۔ شکتی کپور پھر کہتے ہیں کہ ’’مجھے گھر جانا ہے ، مجھے گھر جانا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK