مشہوربالی ووڈپلےبیک سنگر ادت نارائن ۶۹؍ برس کے ہوگئے ہیں۔ ادت نارائن جھایکم دسمبر ۱۹۵۵ءکو نیپال میں ایک متوسط برہمن گھرانے میں پیدا ہوئے۔
EPAPER
Updated: December 01, 2024, 12:26 PM IST | Agency | Mumbai
مشہوربالی ووڈپلےبیک سنگر ادت نارائن ۶۹؍ برس کے ہوگئے ہیں۔ ادت نارائن جھایکم دسمبر ۱۹۵۵ءکو نیپال میں ایک متوسط برہمن گھرانے میں پیدا ہوئے۔
مشہوربالی ووڈپلےبیک سنگر ادت نارائن ۶۹؍ برس کے ہوگئے ہیں۔ ادت نارائن جھایکم دسمبر ۱۹۵۵ءکو نیپال میں ایک متوسط برہمن گھرانے میں پیدا ہوئے۔ بچپن سے ہی وہ موسیقی کی طرف مائل تھے اور پلے بیک سنگر بنناچاہتےتھے۔ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم پنڈت دنکر کیکنی سے حاصل کی۔ ادت نارائن نےبطور گلوکار اپنےکریئرکا آغاز نیپال میں آکاشوانی سے کیا جہاں وہ لوک موسیقی کےپروگرام پیش کرتے تھے۔ تقریباً۸؍سال تک نیپال کے آکاشوانی پلیٹ فارم سے وابستہ رہنےکےبعد، وہ۱۹۷۸ءمیں ممبئی چلےگئے اوربھارتیہ ودیا مندر میں اسکالر شپ حاصل کر کے کلاسیکی موسیقی کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔ ۱۹۸۰ءمیں ادت نارائن کی ملاقات مشہور موسیقار راجیش روشن سے ہوئی جنہوں نے ان کی صلاحیتوں کو پہچانا اور انہیں اپنی فلم ’اُنیس بیس‘ میں بطور پلے بیک سنگر کام کرنے کا موقع دیا لیکن بدقسمتی سے یہ فلم باکس آفس پر فلاپ رہی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں انہیں اپنے آئیڈیل محمد رفیع کےساتھ پلے بیک گانے کا موقع ملا۔ تقریباً۲؍سال ممبئی میں رہنےکےبعد انہوں نےپلے بیک سنگر بننے کے لیے جدوجہد شروع کر دی۔ سب نے یقین دلایا لیکن کسی نے کام کرنے کا موقع نہیں دیا۔ اس دوران ادت نارائن نےبی اور سی گریڈ کی فلموں میں گانے گائے لیکن انہیں کوئی خاص کامیابی نہیں ملی۔
ممبئی میں تقریباً۱۰؍سال جدوجہد کرنے کے بعد، ادت نارائن نے ۱۹۸۸ءمیں ناصر حسین کی عامر خان اسٹارر فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ میں اپنے گانے ’’پاپاکہتے ہیں بڑا نام کرے گا‘‘ کی کامیابی کےبعد بطورگلوکار اپنی شناخت بنائی۔ قیامت سے قیامت تک کی کامیابی کے بعد، ادت نارائن کو بہت سی اچھی فلموں کی آفرز ملنا شروع ہوئیں جن میں رام اوتار، تری دیو، مہاسنگرام، دل، سوگندھ، پھول اور کانٹے جیسی بڑے بجٹ کی فلمیں شامل تھیں۔ ان فلموں کی کامیابی کے بعد ادت نارائن نے کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھو لیا اور ایک کے بعد ایک گانے گاکرسامعین کو مسحور کیا۔ ادت نارائن کو اب تک ۵؍بارفلم فیئر ایوارڈ سے نوازاجاچکاہے۔ ہندی سنیما کی دنیا میں ادت نارائن کی نمایاں شراکت کے پیش نظر، انہیں ۲۰۰۹ءمیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں ۲۰۰۲ءمیں فلم لگان کے گانے’سن متوا‘ اور۲۰۰۳ءمیں فلم زندگی خوبصورت ہے کے گانے ’چھوٹے چھوٹے سپنے‘ کیلئےبہترین پلے بیک سنگر کے قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
ادت نارائن نے اپنے۴؍ دہائیوں سے زیادہ پر محیط کریئر میں ۱۵؍ہزارےزیادہ فلمی اور غیر فلمی گانے گائے۔ ہندی کے علاوہ انہوں نےاردو، تمل، بنگالی، گجراتی، مراٹھی، تیلگو، ملیالم، کنڑ، اڑیہ اور نیپالی فلموں کےگانوں کے لیے بھی اپنی آواز دی ہے۔ ادت نارائن نے بھی اپنے کئی غیر فلمی گانوں سے سامعین کو مسحور کیا ہے۔ پرائیویٹ البم میں ان کے گائے ہوئے کچھ گانے بھجن سنگم، بھجن واٹیکا، آئی لو یو، دل دیوانہ، یہ دوستی، محبت زندگی ہے، جھمکا دے جھمکا، ماں تارینی، دھولی گنگا شامل ہیں۔ ورسٹائل ٹیلنٹ ادت نارائن نے نیپالی فلموں میں اداکاری بھی کی ہے۔ ان میں کسومے رومل اور پیراتی نمایاں ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بھوجپوری سپر ہٹ فلم کب ہوئی گونوا ہمار بھی پروڈیوس کی ہے۔ ادت نارائن نے ہندوستان کے علاوہ امریکہ، کنیڈا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ میں بھی کئی اسٹیج پروگرام پیش کیےہیں۔ آج بھی اپنے سامعین کے کانوں میں ادت نارائن اپنی سریلی آواز کا رس گھول رہے ہیں۔