سیٹ کورین سیریزکے طرز پر ہی بنایا گیا ہے، اس میں۴۵۶؍ افراد حصہ لیں گے اور انعام کی رقم ۵۶ء۴؍ ملین ڈالر ہے۔
EPAPER
Updated: September 24, 2023, 9:48 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai
سیٹ کورین سیریزکے طرز پر ہی بنایا گیا ہے، اس میں۴۵۶؍ افراد حصہ لیں گے اور انعام کی رقم ۵۶ء۴؍ ملین ڈالر ہے۔
نیٹ فلکس نے۲۰۲۱ءمیں کورین سیریز اسکویڈگیم جاری کی تھی۔یہ شو سپر ہٹ رہا اور ایک ہفتے کے اندر ہی یہ عالمی سطح پر ہٹ ہو گیا تھا۔
شو میں ۴۵۶؍افراد حصہ لیں گے
اب جب کہ سب کو اس کے دوسرے سیزن کا انتظار ہے، نیٹ فلکس نے ایک ریئلٹی شو کا ٹیزر شیئرکیاہے۔ یہ شو اسکویڈگیم کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ اس میں ۴۵۶؍افرادحصہ لیں گے اور فاتح کو۴ء۵۶؍ملین ڈالر(تقریباً۳۸؍کروڑ روپے) کی انعامی رقم ملے گی۔
سیٹ شو جیسا لگ رہا تھا
نیٹ فلکس انڈیا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراس شو کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔ ٹیزر میں دکھایا گیا کہ بہت سے کنٹسٹنٹ سیٹ کو دیکھ کر دنگ رہ گئے کیونکہ اسے بالکل ویسا ہی ڈیزائن کیا گیا تھا جیسا کہ اصل شو میں دکھایا گیا تھا۔
۲۲؍نومبر سےشو نشر ہوگا
اس ریئلٹی شو کے سیٹ پر سرخ ٹریک سوٹ اور ماسک پہنے گارڈز بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ کنٹسٹنٹ کےساتھ وہی کھیل کھیلے جا رہے ہیں جواصل شو میں کھیلے گئے تھے۔ اسکویڈ گیم: دی چیلنج نامی یہ شو۲۲؍نومبرسےصرف نیٹ فلکس پر نشر ہوگا۔
ویب سیریز کا دوسرا حصہ اگلے سال ریلیز ہوگا
اس سے قبل اس سال جون میں میکرز نے اس ویب سیریز کے دوسرے حصے کا اعلان کیا تھا۔ میکرز نے بتایا تھا کہ اس کے دوسرے سیزن میں کچھ نئے کھلاڑی شامل کیے جائیں گے۔ اس کےپہلے حصے میں لی ینگ جے، ہیون ینگ، وائی ہا جون جیسے فنکار نظر آئے تھے۔ تاہم، شو میں پرانی کاسٹ دہرائی جائے گی یانہیں ، یہ ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ توقع ہے کہ یہ سیزن اگلے سال تک ریلیز ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ اسکویڈ گیم دکھایا گیا تھا کہ مختلف علاقوں سے غریب اور قرض کے بوجھ میں دبے ہوئے افراد کو پیسہ کا لالچ دے کر گیم میں شامل کروایا گیا اور ایک غیر آباد جزیرے پر لے جاکر ان سے مختلف گیم کھلوائے گئے اور گیم میں ہارنے والوں کو گیم سے باہر کرنے کے بجائے گولی ماردی جاتی تھی۔