• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دی اسٹوری ٹیلرکا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیر

Updated: November 24, 2022, 12:15 PM IST | Agency | Mumbai

کئی نامزد فلمی میلوں میں اپنی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اور حال ہی میں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش جیو اسٹوڈیو کی فلم ’دی اسٹوری ٹیلر‘ کو اب انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں باضابطہ طور پر منتخب کیا گیا ہے اور ایک شاندار پریمیر منعقد کیا گیا تھا۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر :آئی این این

کئی نامزد فلمی میلوں میں اپنی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اور حال ہی میں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش  جیو اسٹوڈیو کی فلم ’دی اسٹوری ٹیلر‘ کو اب انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں باضابطہ طور پر منتخب کیا گیا ہے اور ایک شاندار پریمیر منعقد کیا گیا تھا۔ گوا میں فلم کے پروڈیوسر اور مرکزی اداکار بھی موجود تھے۔اپنے جوش و خروش کو شیئر کرتے ہوئے پریش راول کہتے ہیں’’فلم اسٹوری ٹیلر میرے لئے ایک بہت ہی خاص فلم ہے۔ اسےآئی ایف ایف آئی  میلے میں پیش کرنا اور بھی خاص بناتا ہے۔ فلمی شائقین  کا ردعمل زبردست اور شائستہ تھا۔ اس کی کہانی بھی اچھی تھی، میں شکر گزار ہوں۔ مجھے کام کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے  اننت مہادیون کا شکریہ۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK