• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھومی پیڈنیکر اور ایشان کھٹرکی ’’دی رائلز‘‘ کا ٹیزر جاری

Updated: August 14, 2024, 2:30 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

’’دی رائلز‘‘ نیٹ فلکس پر آنے والی ایک رومانٹک کامیڈی ڈراما سریز ہے ۔ اس ویب سیریز میں بھومی پیڈنیکر اور ایشان کی جوڑی کے ساتھ زینت امان ، ساکشی تنور، نورا فتحی ،ڈینوموریا اور ملند سومن کے علاوہ چنکی پانڈےبھی نظر آئیں گے۔

The Royals. Photo: INN
دی رائلز۔ تصویر : آئی این این

بدھ کو نیٹ فلکس نے ’دی رائلز ‘ کا ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آپ کی آنکھوں کیلئے ایک شاہی دعوت۔ دی رائلز۔ جلدہی۔ صر ف نیٹ فلکس پر۔ ‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

  اس سیریز میں بھومی پیڈنیکر اور ایشان کی جوڑی کے ساتھ زینت امان ، ساکشی تنور، نورا فتحی ،ڈینومورا، ملند سومن، چنکی پانڈے، وہان سامت، کاویا تریہان، سوموکہی سوریش، اُدیت اروڑہ، لیزا مشرا اور لوکے کینی نظر آئیں گے۔ ’دی رائلز‘کے ہدایتکار پرینکا گھوش اور نُپور استھانا ہیں۔ آٹھ اایپی سوڈ پر مشتمل رومانٹک کامیڈی سریزمیں شاہی خاندان کی شاندارزندگی اورمحبت کی جھلک کو  جدید انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ 
ٹیزر میں شاہی محل کے پس منظر میں گھوڑوں کو ایک وسیع سبز میدان میں دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے، شاہی گاڑیاں سڑکو ں سے گزرتی ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ایک شاہی شادی ہورہی ہے۔ اس میں نظر آنے والا جوڑا  دلکش لباس زیب تن کئے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ بھومی پیڈنیکر ’’دی رائلز‘‘ سے ویب سریز میں آغاز کرنے جارہی ہیں جبکہ زینت امان کا نیٹ فلکس کے ساتھ پہلا اشتراک ہے۔ اس سریز کی کہانی نیہاوینا شرما نے لکھی ہے جبکہ پرتیش نندی نے  پروڈیوس کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK