سبھاش گھئی کی فلم ’۳۶؍ فارم ہاؤس‘کا ٹریلرجاری کردیا گیا

Updated: January 14, 2022, 11:46 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ فلمساز سبھاش گھئی کی آنے والی فلم۳۶؍ فارم ہاؤس کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ سبھاش گھئی کی لکھی ہوئی اور زی اسٹوڈیو اور مکتا سرچ لائٹ فلمز کی پروڈیوس کردہ فیملی کامک ڈرامہ فلم۳۶؍ فارم ہاؤس کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا ہے۔

A poster of the movie can be seen.Picture:INN
فلم کا ایک پوسٹر دیکھا جاسکتاہے ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ فلمساز سبھاش گھئی کی آنے والی فلم۳۶؍ فارم ہاؤس کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ سبھاش گھئی کی لکھی ہوئی اور زی اسٹوڈیو اور مکتا سرچ لائٹ فلمز کی پروڈیوس کردہ فیملی کامک ڈرامہ فلم۳۶؍ فارم ہاؤس کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا ہے۔ او ٹی ٹی پر سبھاش گھئی کی بطور مصنف اور میوزک کمپوزر پہلی فلم ہے جو ایک دلچسپ قتل کیس کے بارے میں ہےجسے مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ فلم امیر اور غریب کے درمیان فرق کو طنزیہ انداز میں پیش کرتے ہوئے یہ پیغام دیتی ہے کہ کچھ ضرورت کیلئے چوری کرتے ہیں اور کچھ لالچ کیلئے چوری کرتے ہیں۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ۳؍ بچے اپنی ماں کی خواہش پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔
 سبھاش گھئی نے کہا’’ایک طویل وقفے کے بعد ایسا محسوس ہوا کہ مجھے اچانک ایک پل میں پھینک دیا گیا اور ۳۶؍فارم ہاؤس میں میری مہارتوں کا امتحان لیا گیا ہے۔ چاہے وہ پہلی بار کسی او ٹی ٹی کے لیے ایک تفریحی فلم کی تخلیق ہو، بہترین کاسٹ کے ساتھ ایک دلچسپ نئی کہانی لکھنا ہو، میرے ذریعہ فلم کیلئے دو گانوں کے ساتھ بول لکھنا یا میری تحریر اور ایڈیٹنگ کے ذریعے ہر فنکار اور ٹیکنیشن سے بہترین پرفارمنس باہر نکالنا ہو۔ میں نے اس تجربے سے پوری طرح لطف اٹھایا اور میں لاکھوں شائقین کی جانب سے اسے۲۱؍ جنوری سے زی ۵؍ پر لائیو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں۔‘‘  قابل ذکر ہے کہ ۳۶؍فارم ہاؤس کی ہدایت کاری رام رمیش شرما نے کی ہے۔ فلم میں سنجے مشرا، وجے راز، امول پراشر، فلورا سینی، برکھا سنگھ، مادھوری بھاٹیہ اور اشونی کالسیکر نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK