• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اپہارسنیما آتشزدگی پر مبنی ویب سیریز’ٹرائل بائیفائر‘ کا ٹریلر ریلیز

Updated: January 07, 2023, 10:45 AM IST | MUMBAI

ابھے دیول کی اداکاری سے سجی ویب سیریز۱۳؍جنوری کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی

A scene from the web series Trial by Fire; Photo: INN
ویب سیریز ٹرائل بائی فائر کا ایک منظر; تصویر:آئی این این

 ابھے دیول کی ویب سیریز ٹرائل بائےفائر کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ آگ لگنے کے ایک واقعے کی کہانی ہے جو سال۱۹۹۷ءمیںاس وقت پیش آیا تھاجب اپہارسنیما میں ایک فلم کے شو کے دوران آگ لگ گئی تھی۔اس حادثے نے بہت سے لوگوںسے ان کے پیارے چھین لیے تھے۔ اس المناک حادثے میں۵۹؍افراد جان کی بازی ہار گئے اور۱۰۰؍سےزائد زخمی ہوئے۔یہ سیریز آتشزدگی کے اس واقعہ پر مبنی ہے۔ اس کےٹریلر میں دکھایا گیا ہےکہ اپہارسنیما میں شو کے دوران زبردست آگ لگنے سے سیکڑوں خاندانوں کے  افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ نیلم اور شیکھر کرشنامورتی نے بھی اپنے دو بچوں کو آگ کے سانحہ میں کھودیا تھا۔اورکیسےوہ دونوں۲؍دہائیوں سےبھی زیادہ عرصے تک انصاف کیلئے لڑتے رہے۔اس کے ساتھ ہی’ٹرائل بائی فائر‘ نامی یہ سیریزاپہارسنیماآتشزدگی واقعے کے پیچھے کی سازش کو بھی بے نقاب کرتی نظر آئے گی۔
 اس سیریز میں ابھے دیول کے علاوہ ہندی سنیما کے تجربہ کار اداکار انوپم کھیر، آشیش ودیارتھی، راجیش تیلانگ اور اداکارہ راج شری دیشپانڈے بھی نظر آئیں گے۔’ٹرائل بائی فائر‘کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، یہ ویب سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ۱۳؍ جنوری۲۰۲۳ءکو جاری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK