امجد خان ۱۲؍ نومبر۱۹۴۰ء کو ممبئی پیدا ہوئے ۔ اداکاری وراثت میں ملی تھی۔ان کے والد جینت فلم انڈسٹری میں ویلن رہ چکے تھے۔
EPAPER
Updated: November 12, 2023, 10:42 AM IST | Agency | Mumbai
امجد خان ۱۲؍ نومبر۱۹۴۰ء کو ممبئی پیدا ہوئے ۔ اداکاری وراثت میں ملی تھی۔ان کے والد جینت فلم انڈسٹری میں ویلن رہ چکے تھے۔
امجد خان ۱۲؍ نومبر۱۹۴۰ء کو ممبئی پیدا ہوئے ۔ اداکاری وراثت میں ملی تھی۔ان کے والد جینت فلم انڈسٹری میں ویلن رہ چکے تھے۔ امجد خان نے بطور اداکار اپنے کریئرکاآغاز ۱۹۵۷ء میں آنےوالی فلم ’اب دلی دور نہیں ‘سے کیا تھا۔ اس فلم میں انہوں نے چائلڈ اسٹار کاکردار ادا کیا تھا۔ بعد ازاں ۱۹۶۵ءمیں اپنی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم ’پتھر کے صنم‘ کے ذریعے امجد خان بطور اداکار اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے تھے لیکن کسی وجہ سے فلم بن نہیں سکی۔ ۷۰ء کی دہائی میں انہوں نے ممبئی سے اپنی کالج کی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد بطور اداکار کام کرنے کیلئے فلم انڈسٹری کا رخ کیا اور۱۹۷۳ء میں بطور اداکار انہوں نے فلم ’ہندوستان کی قسم‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا لیکن اس فلم سے وہ اپنی شناخت نہیں بنا سکے۔
اسی دوران امجد کو تھیٹر میں اداکاری کرتے دیکھ کرا سکرپٹ رائٹرسلیم خان نے امجد سے شعلے میں گبر سنگھ کے کردار کو ادا کرنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔فلم ’شعلے‘کی کامیابی سے امجد خان کے فلمی کریئر میں زبردست تبدیلی آئی اور وہ ’ ویلن ‘کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بن گئے۔ اس کے بعد پھرانہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کو مسحور کرنے لگےجب سلیم خان نے امجد خان سے فلم شعلے میں گبر سنگھ کا کردار ادا کرنے کیلئے کہا تو پہلے تو وہ گھبرا گئے لیکن بعد میں انہوں نے اسے ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا اور چمبل کے ڈاکوؤں پر مبنی کتاب’ ابھیشپت چمبل ‘ کا مطالعہ کیا۔بعد میں جب فلم ’شعلے‘ ریلیز ہوئی تو ان کا کردار’ گبر سنگھ ‘شائقین میں اس قدر مقبول ہوا کہ لوگ گاہے بگاہے ان کی آواز اور چال ڈھال کی نقل کرنے لگے۔ اس کے کیسٹ بھی فروخت ہونے لگے ۔ یہ کیسٹ گانوں سے کیسٹ سے بھی زیادہ بکنے لگے۔ ۱۹۸۶؍ میں ایک حادثے کے دوران امجد خان موت کے منہ سے باہر نکلے تھے۔ علاج کے دوران دوا کے مسلسل استعمال سے ان کا جسم بھاری ہوتا گیا۔۹۰؍ کی دہائی میں صحت خراب رہنے کی وجہ امجد خان نے فلموں میں کام کرنا کم کر دیاتھا۔ اپنی فلمی زندگی کے آخری دور میں وہ اپنے دوست امیتابھ بچن کے ساتھ ’لمبائی چوڑائی‘ نامی فلم بنانا چاہتے تھے لیکن ان کا یہ خواب ادھورا ہی رہ گیا۔اپنی اداکاری سے تقریباً تین دہائیوں تک ناظرین کا دل جیتنے والے عظیم اداکار امجد خا۲۷؍ جولائی۱۹۹۲ء کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔