• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹائیگر۳؍ اوٹی ٹی پر بھی بے حد مقبول

Updated: January 13, 2024, 10:27 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ٹائیگر۳؍کے ساتھ ایک زبردست تھیٹر ہٹ ریکارڈ کرنے کے بعد، بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان پرجوش ہیں کہ فلم اب او ٹی ٹی پر بھی ہٹ ہوگئی ہے!

Tiger 3. Photo: INN
ٹائیگر۳؍۔ تصویر : آئی این این

ٹائیگر۳؍کے ساتھ ایک زبردست تھیٹر ہٹ ریکارڈ کرنے کے بعد، بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان پرجوش ہیں کہ فلم اب او ٹی ٹی پر بھی ہٹ ہوگئی ہے! ۷؍جنوری کو گلوبل اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمیزون پرائم پر ٹائیگر۳؍کی ریلیزکے بعد سے سوشل میڈیا پر فلم کے لیے محبت کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ ٹائیگر ۳؍ یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کی بلاک بسٹر ٹائیگر فرنچائز کی تیسری قسط ہے جو سو فیصد ہٹ ہوئی ہے۔سلمان کہتے ہیں،’’ٹائیگر فرنچائز کو پہلی فلم سےہی زبردست پیار ملا ہے، چاہے وہ تھیٹر ہو، سیٹیلائٹ پر ہو یا اسٹریمنگ ایپ پر!اسی طرح ٹائیگر۳؍ تھیٹر کے بعد اب اسٹریمنگ پر بھی بے حد مقبولیت حاصل کررہی ہے۔‘‘وہ مزید کہتے ہیں، ’’سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ناظرین سے قریبی رابطے میں ہوں اور اب جب کہ ٹائیگر۳؍ او ٹی ٹی پر ہے، میں محبت کی بارش دیکھ سکتا ہوں۔ ایک اداکار کے طور پر، میرا سب سے بڑا اور واحد کام لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ٹائیگر۳؍ کو پوری دنیا میں لوگ پسند کر رہے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK