• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹائیگر ۳؍ ٹیزر ریلیز ،’’ ٹائیگر کا میسج ‘‘ 

Updated: September 27, 2023, 6:11 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کیا جو اسپائی تھریلر کے ٹریلر کا پیش خیمہ ہے۔

Salman Khan. Photo. INN
سلمان خان۔ تصویر:آئی این این

سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کیا جو اسپائی تھریلر کے ٹریلر کا پیش خیمہ ہے۔ سپر اسٹار سلمان خان سب سے زیادہ پسند کئے جانے والےسپر ایجنٹ کردار ٹائیگر عرف اویناش سنگھ راٹھوڑ کے کردار کے ساتھ یش راج فلمز کی ٹائیگر ۳؍ میں سلور اسکرین پرنظر آنے والے ہیں۔ ہدایت کار منیش شرما کی اسپائی تھریلرفلم سینما گھروں میں اس سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ وہیں آدتیہ چوپڑہ نے ٹائیگر کا میسج نام سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں سلمان خان کو`دشمن نمبر ۱؍کے طور پر تیار کئے جانے کے بعد ٹائیگر خطرے میں ہے۔ اس ویڈیو میں فلمپلاٹ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ٹائیگر اس انتقامی کارروائی میں اپنے دشمنوں کا شکار کرنے کیلئے جان لیوا مشن پر نکل پڑتا ہے۔ ٹائیگر اپنے ملک اوراپنے خاندان کے لئے اپنا نام کلیئر کرنا چاہتا ہے اور وہ رکے گانہیں! ٹائیگر کا پیغام،یہ ویڈیو ٹائیگر کی تشہیری مہم کی نشاندہی کرتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آج یش راج فلمز کا یوم تاسیس ہے۔ اورلیجنڈ فلمساز یش چوپڑہ کایوم پیدائش ہے۔ 
سلمان خان اور کترینہ کیف کی اداکاری سے سجی یہ فلم ان کی تیسر ی فرنچائزی ہے۔ وہیں یش راج  فلمز اسپائی تھریلر کی ۵؍ویں فلم ہے۔ ٹائیگر، کبیر، اور پٹھان اس فرنچائز ی کی فلمیں ہیں اور تینوں سپر اسپائی کی زندگیوں کی کہانیوں کو مداح اب آگے بڑھتے دیکھیں گے۔  یش راج فلمز نے اسپائی دنیا کی شروعات  ۲۰۱۲ء میں فلم’ ایک تھا ٹائیگرـ‘سے کی تھی اس  کے بعد’ ٹائیگر زندہ ہے‘۲۰۱۷ء،’ وار‘۲۰۱۹ء، اور ’پٹھان ‘۲۰۲۳ءمیں ریلیزہوئی۔ ’ایک تھا ٹائیگر‘ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے آدتیہ چوپڑا نے دو سپر ایجنٹ کبیر (رتیک روشن) اور پٹھان ( شاہ رخ خان) کو شامل کیاتھا۔ آدتیہ چوپڑہ نے انکشاف کیا کہ وہ ایک اسپائی تھریلر س کی دنیا بنا رہے ہیں۔ کرداروں کا کراس اوور بھی پٹھان کے ساتھ شروع ہوا، جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو ایک ایکشن سیکوئنس دیکھا گیا یش راج پٹھان کے بعد کی دنیا میں ہر جاسوسی فلم کو آپس میں جوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK