• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹائیگر شراف کی فلم باغی ۴؍، ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی

Updated: November 18, 2024, 7:25 PM IST | Mumbai

ٹائیگرشراف کی فلم باغی ۴؍، ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ خیال رہے کہ باغی سیریز کی اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض کنٹر ہدایتکار اے ہرشا نے انجام دیئے ہیں۔ یہ باغی سیریز کی چوتھی فلم ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ٹائیگرشراف کی فلم ’’باغی۴؍ ‘‘، جس کی ہدایتکاری کے فرائض اے ہرش نے انجام دیئے ہیں، ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔انہوں نے اپنی فلم کا پوسٹرجاری کیا ہے جس میں انہیں الکوحل کی بوٹل کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے ایک ہاتھ میں چاقو جبکہ دوسرے ہاتھ میں شراب کی بوتل ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: ہندوستان سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائےگا: محمد یونس

فلم کے پوسٹر میں لکھا ہے کہ ’’اس وقت ، وہ یکساں نہیں ہے۔‘‘فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد مداحوں نے تجسس کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ اس فلم کو ساجد ناڈیاڈ والا نے پروڈیوس کیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ باغی ۴؍ کی چوتھی قسط ہے جس کی ہدایتکاری کے فرائض اے ہرشا نے انجام دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایران: سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی طبیعت خراب، کوما میں ہیں: رپورٹس

انہوں نے مشہور کنٹر فلموں جیسے ’’ویدھا‘‘ وغیرہ کی ہدایتکاری کے فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔اس فلم میں ٹائیگر شراف کا نیا رخ نظر آئے گا۔تاہم، ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو اور کوئی فلم ریلیز نہیں ہونے والی ہے اسی لئے یہ فلم باکس آفس پر واحد فلم ہوگی۔ اسی لئے یہ فلم ہالی ووڈ فلم ’’دی کانجرنگ ، لاسٹ رائٹس‘‘ سے ٹکراسکتی ہے۔ یاد رہے کہ باغی سیریز کی پہلی فلم ۲۰۱۶ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شردھا کپور نے بھی اداکاری کی تھی۔ باغی ۲؍ میں دیشا پٹانی نے اداکاری کی تھی جبکہ باغی ۳؍ میں بھی شردھا کپور نے اداکاری کےفرائض انجام دیئے تھے۔ اس فلم نے عالمی سطح پر باکس آفس پر ۶۰۰؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK