Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹائیگر شراف نے کم وقت میں ایکشن ہیرو کے طور پر شناخت قائم کی

Updated: March 02, 2025, 11:28 AM IST | Mumbai

ٹائیگر شراف کا اصل نام جئے ہیمنت شراف ہے۔ وہ۲؍مارچ ۱۹۹۰ءکو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد معروف اداکار جیکی شراف اور والدہ عائشہ شراف فلم پروڈیوسر ہیں۔

Tiger Shroff is known for his action and dance. Photo: INN.
ٹائیگر شراف اپنے ایکشن اور ڈانس کیلئے جانے جاتے ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

بالی ووڈ میں ایک سے بڑھ کر ایک اداکار اپنی منفرد صلاحیتوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ ان میں ایک نام ٹائیگر شراف کا بھی ہے، جو اپنی زبردست فٹنس، شاندار مارشل آرٹس، اور لاجواب ڈانس کی وجہ سے شائقین میں بے حد مقبول ہیں۔ اپنے فلمی سفر میں کم وقت میں ہی انہوں نے ایک الگ پہچان بنا لی ہے اور آج وہ فلم انڈسٹری کے ایک بڑے ایکشن ہیرو کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔ 
ٹائیگر شراف کا اصل نام جئے ہیمنت شراف ہے۔ وہ۲؍مارچ ۱۹۹۰ءکو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد معروف اداکار جیکی شراف اور والدہ عائشہ شراف فلم پروڈیوسر ہیں۔ بچپن سے ہی ٹائیگر کو مارشل آرٹس، فٹنس، اور ڈانس میں گہری دلچسپی تھی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم امریکن اسکول آف بامبےسے حاصل کی، لیکن ان کا اصل شوق ہمیشہ سے اداکاری اور ایکشن میں تھا۔ وہ تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ بھی حاصل کر چکے ہیں، جو ان کی زبردست فٹنس اور ایکشن صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ 
ٹائیگر شراف نے۲۰۱۴ءمیں فلم ’ہیروپنتی‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ فلم میں ان کی اداکاری، ڈانس، اور ایکشن سینز کو بے حد پسند کیا گیا اور وہ فوراً نوجوانوں کے درمیان مقبول ہوگئے۔ اپنی پہلی فلم کے بعد ہی انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ صرف ایک عام اداکار نہیں، بلکہ ان میں کچھ خاص ہے۔ 
ٹائیگر شراف کی کامیاب فلموں میں ’باغی‘ سیریز کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ ۲۰۱۶ء میں آئی فلم ’باغی‘ نے شائقین کے دل جیت لیے اور باکس آفس پر زبردست کمائی کی۔ اس کے بعد’باغی۲؍‘ (۲۰۱۸ء) اور ’باغی۳‘ (۲۰۲۰ء) بھی سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔ ان فلموں میں ٹائیگر کے شاندار اسٹنٹس اور زبردست فائٹ سینز نے انہیں بالی ووڈ کے بہترین ایکشن ہیروز کی فہرست میں شامل کر دیا۔ 
۲۰۱۹ءمیں ریتک روشن کے ساتھ ان کی فلم ’وار‘نےبھی زبردست کامیابی حاصل کی، جس میں ان کے ایکشن اور فائٹنگ اسٹائل کو بہت سراہا گیا۔ ۲۰۲۴ء میں ان کی دو فلمیں ’سنگھم اگین ‘ اور ’بڑے میاں چھوٹے میاں ‘ ریلیز ہوئی تھیں جو خاص کمال نہیں دکھا سکیں۔ فی الحال وہ اپنی ایکشن سیریزکی اگلی فلم’باغی۴‘ میں کام کررہے ہیں جس کا اعلان نومبر ۲۰۲۴ء میں کیا گیا تھا اور یہ فلم اسی سال ممکنہ طور پر ۵؍ستمبر کو ریلیز ہوسکتی ہے۔ 
ٹائیگر شراف کی پہچان ان کے زبردست مارشل آرٹس، ایکشن، اور ڈانس ہیں۔ وہ اپنی ہر فلم میں خطرناک اسٹنٹس خود انجام دیتے ہیں اوراپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے روزانہ کئی گھنٹے ٹریننگ کرتے ہیں۔ ٹائیگر شراف اپنی نجی زندگی کو لے کر زیادہ گفتگو نہیں کرتے، لیکن ان کا نام اکثر اداکارہ دیشا پٹانی کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔ تاہم، انہوں نے کبھی بھی اپنی نجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK