• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹائیگر شراف کی فلم باغی۳

Updated: December 28, 2019, 3:11 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف اپنی آنے والی فلم باغی۔۳؍میں ’دس بہانے‘ نغمہ کو نئے انداز میں پیش کرنےجا رہے ہیں۔ ان دنوں بالی ووڈکےگانوں کے ریمیک کا دور دورہ ہے۔

ٹائیگر شراف ۔ تصویر : آئی این این
ٹائیگر شراف ۔ تصویر : آئی این این

 ممبئی : بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف اپنی آنے والی فلم باغی۔۳؍میں ’دس بہانے‘  نغمہ کو نئے انداز میں پیش کرنےجا رہے ہیں۔ ان دنوں بالی ووڈکےگانوں کے ریمیک کا دور دورہ ہے۔ ایسا خیال ہےکہ ابھیشیک بچن کےمشہور گیت ’دس بہانے کرکے لے گئے دل‘ کا بھی ریمیک ہونے جارہا ہے۔فلم ’دس‘کے اس گانے کو ٹائیگر شراف کی آنے والی فلم ’باغی۔۳‘  میں استعمال کیا جا سکتاہے۔ اس گانے میں ٹائیگر اوردیشا پاٹنی کی سزلنگ کیمسٹری دکھائی دے گی۔ 
 اوریجنل نغمہ کے کے اور شان نےگایا تھا اور وشال شیکھرنےکمپوز کیا تھا۔ ٹائیگر حال ہی میں سربیاسے فلم باغی۔۳؍کی شوٹنگ مکمل کر کے لوٹےہیں۔ یہ فلم ایک کامیاب فرنچائز ہے۔ اس سےپہلے۲۰۱۶ءمیں ’باغی‘  ریلیز ہوئی تھی اور ۲۰۱۸ءمیں ’باغی ۔۲؍‘  آئی تھی۔  دونوں ہی فلموں کوناظرین نے کافی پسند کیا تھا۔ ’باغی۔۳‘  میں ٹائیگر کے اپوزٹ شردھا کپور مرکزی کردار میں ہیں۔یہ فلم اگلے سال۶؍ مارچ کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK