• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹیگور کی دوکہانیوں پرآج ’آئیڈیا‘ کے ڈرامے

Updated: September 18, 2022, 10:22 AM IST | Mumbai

شہرۂ آفاق ادیب رابندر ناتھ ٹیگور کی دو کہانیوں کو آئیڈیا ممبئی اتوار ۱۸ ستمبر کی شام ۷ بجے شکنتلم اسٹوڈیو ، آدرش نگر میں اسٹیج کررہاہے۔یہ دونوں ہی کہانیاںانسانی رشتوںکے اردگردگردش کرتی ہیں۔

A scene from Mujeeb Khan`s play
مجیب خان کےڈرامے کا ایک منظر

 شہرۂ آفاق ادیب رابندر ناتھ ٹیگور کی دو کہانیوں کو آئیڈیا ممبئی اتوار ۱۸ ستمبر کی شام ۷ بجے شکنتلم اسٹوڈیو ، آدرش نگر میں اسٹیج کررہاہے۔یہ دونوں ہی کہانیاںانسانی رشتوںکے اردگردگردش کرتی ہیں۔ 
 ڈرامے کے طور پر پیش کی جانے والی پہلی کہانی ’کابلی والا‘ ہے۔کا بلی والا ایک ایسے پٹھان کی کہانی ہےجو اپنے دل میں ایک ہندو لڑکی کو اپنی بیٹی مانتے ہوئےاس پر اپنے آپ کو نچھاور کر دیتا ہے۔یہاں پیش ہونے والی دوسری کہانی ’انتم پیار‘ ہے جو ایک ایسے آرٹسٹ کی داستان جو اپنی پینٹنگ میںحقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتاہے۔ ایک بار اسنے اپنی انگلی کاٹ لی تھی صرف یہ جاننے کے لئے کے خون کا اصلی رنگ کیسا ہوتا ہے۔اسکے اسی جنون کی وجہ سے وہ اپنے حلقہ میں پاگل کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اسی پاگل پن نے اس سے اسکا بیٹا تک چھین لیا اسکے لئے پنٹنگ ہی صرف اور صرف اسکا پیار ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK