• Sat, 11 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شہید بھگت سنگھ اورسوامی وویکانند پرآج ڈرامے

Updated: September 27, 2022, 12:43 PM IST | Agency | Mumbai

آئیڈیل ڈراما اینڈ انٹرٹینمنٹ اکادمی (آئیڈیا) اورمعروف صحافی سعید حمید کا لکھا ڈراما ’سوامی وویکانند‘ اورشہرہ آفاق مصنف قاضی مشتاق احمدکا’شہید بھگت سنگھ‘ منگل ۲۷ ستمبر ۳؍ بجے سے میسور اسوسی ایشن ، ماٹونگا میں پیش کیا جائیگا۔

 A glimpse from the drama Swami Vivekananda and Shaheed Bhagat Singh.Picture:INN
ڈرامےسوامی وویکانند اور شہید بھگت سنگھ سے ایک ایک جھلک ۔ تصویر:آئی این این

 آئیڈیل ڈراما اینڈ انٹرٹینمنٹ اکادمی (آئیڈیا)  اورمعروف صحافی سعید حمید کا لکھا ڈراما ’سوامی وویکانند‘ اورشہرہ آفاق مصنف قاضی مشتاق احمدکا’شہید بھگت سنگھ‘ منگل ۲۷ ستمبر ۳؍ بجے سے میسور اسوسی ایشن ، ماٹونگا میں پیش کیا جائیگا۔  ڈراماسوامی وویکانند، ان کی زندگی کے کئی ان چھوئےپہلوؤں کی عکاسی کرتاہے۔سعید حمید نے سوامی جی کی پوری زندگی کوایک کوزے میں سمو دیا ہے۔بچپن سےلیکر ان کے آخری دنوں تک کی کہانی ایک فلم کی مانند اسٹیج پر دکھائی دیتی ہے۔  قومی اعزاز یافتہ مصنف قاضی مشتاق احمد کا ڈراما ’شہید بھگت سنگھ‘ ان کی پوری زندگی کا احاطہ کرتا ہے۔  رام ہرساد بسمل، اشفاق اللہ خاں، اور راج گرو کی زندگی کےبھی کچھ اہم پہلوؤں کو اجاگرکرتا ہے۔ ایک گھنٹہ۱۰؍ منٹ کے اس ناٹک میں بھگت سنگھ کی زندگی کے مختلف ادوار بھی پیش کئے گئےہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK