ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کو فلم ’ٹاپ گن: ماوریک‘ میں شاندار اداکاری پر اکیڈمی ایوارڈ ملنے کی بہت زیادہ اُمید ہے۔
EPAPER
Updated: June 20, 2022, 1:48 PM IST | Agency | Mumbai
ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کو فلم ’ٹاپ گن: ماوریک‘ میں شاندار اداکاری پر اکیڈمی ایوارڈ ملنے کی بہت زیادہ اُمید ہے۔
ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کو فلم ’ٹاپ گن: ماوریک‘ میں شاندار اداکاری پر اکیڈمی ایوارڈ ملنے کی بہت زیادہ اُمید ہے۔برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہیلی ایٹ ویل کے ساتھ رشتے میں ناکامی کے بعد سے ٹام کروز کی تمام تر توجہ صرف اور صرف پروفیشنل لائف پر مرکوز ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹام کروز فلموں کو جدید دور کا شاہکار سمجھتے ہیں اور اداکار نے اپنے آپ کو فلمیں بنانے کے لئے وقف کردیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہیلی ایٹ ویل کے ساتھ ٹام کروز کے تعلقات بہت اچھے تھے، لیکن اداکار اپنے اس رشتے سے پیچھے اس لئے ہٹ گئے کیونکہ ان کے لئے فلمیں زیادہ اہم ہیں۔ ٹام کروز کو مکمل یقین ہے کہ دنیا میں ان کے لئے کوئی نہ کوئی صحیح شخص ضرور موجود ہے لیکن سچ یہ ہے کہ ان کی ترجیح ہمیشہ ان کا کریئر رہا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ باکس آفس پر ٹام کروز کی فلم’ٹاپ گن: ماوریک‘ کی زبردست کامیابی کے بعد ٹام کو کچھ سکون ملا ہے، جس کے لئے وہ کافی فکر مند تھے۔ ٹام کروز کو فلم ’ٹاپ گن: ماوریک‘ کی زبردست کامیابی کے بعد اس بات کی بھی امید ہے کہ آخر کار اب وہ آسکر ایوارڈ حاصل کرلیں گے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹام کروز کو اکیڈمی ایواڈس کےلئے ۳؍ بار نامزد کیا گیا لیکن ابھی تک وہ ایک بھی آسکر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔