• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹام کروز کی’’مشن امپاسبل ۸ ‘‘ ۲۰۲۵ءمیں ریلیزہوگی

Updated: October 24, 2023, 4:31 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ٹام کروز کی ایکشن فلم ’’مشن امپاسبل ۸ؐٔ‘‘اب اپنی مقررہ تاریخ پر سینما گھروں میں ریلیز نہیں ہوگی۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

مشن امپاسبل کے فلمسازوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا دی ہے۔ یہ فلم ۲۸؍ جون ۲۰۲۴ء کوریلیز ہونے والی تھی لیکن اب فلم ۲۳؍مئی ۲۰۲۵ ء کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ ہالی ووڈ رپورٹ کے مطابق اس فلم کانام پہلے ’’مشن امپاسبل : ڈیڈ ریکناکنگ ۲ ‘‘تھامگر اب اس کا نام بدل دیاگیا ہے جس کا اعلان جلد ہوگا۔ 
فلم کی ریلیز کی تاریخ میں توسیع کی ایک وجہ ہالی ووڈ میں جاری مظاہرے ہیں جن کی وجہ سے پرڈوکشن ہاؤس بند ہیں۔ یادرہے کہ پہلی فلم ’’مشن امپاسبل: ڈیڈ ریکناکنگ ونَ‘‘ جولائی ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہوئی تھی جس کو مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔ 
فلم کے مرکزی اداکار ٹام کروزاپنے آئی ایم ایف ایجنٹ کے کردار میں دیکھے گے وہیں ایتھن ہنٹ،ہیلی ایٹ ویل، سائمن پیگ، ونگ رہاماس اور ونیسا کربی بھی فلم میں دوبارہ دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ مشن امپاسبل کی پہلی سیریز فلم ۱۹۹۶ء میں ریلیز ہوئی تھی جو  بنیادی طور پر۱۹۶۰ء کے ٹی وی شو پر بنائی گئی تھی۔یہ فلم  دنیا بھر میں مقامی مقامات کو  فلمانے اور کم از کم ایک سگنیچر کروز اسٹنٹ کیلئے جانی جاتی ہے جو اکثر مارکیٹنگ کیمپین کا مرکز ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK