• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹام ہینکس نے عامر خان کی ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کو غیر معمولی اور شاندار قرار دیا

Updated: November 01, 2024, 6:21 PM IST | Mumbai

عامر خان کی ’’لا سنگھ چڈھا‘‘ ٹام ہینکس کی ۱۹۹۴ء کی فلم ’’فاریسٹ گمپ‘‘ کا آفیشیل ریمیک تھی۔ تاہم، یہ فلم باکس آفس پر بمشکل ۶۰؍ کروڑ روپے کما سکی تھی۔

Lal singh chadha poster. Photo: INN
لال سنگھ چڈھا کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

عامر خان کی ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی تھی۔ دراصل یہ عامر کیلئے ایک بڑا جھٹکا تھا۔ خیال رہے کہ ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ ہالی ووڈ فلم ’’فاریسٹ گمپ‘‘ (۱۹۹۴ء) کا ریمیک تھی جس میں ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ٹام نے ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کو شاندار قرار دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں، ٹام ہینکس نے ریمیک کے بارے میں بات کی اور عامر کی فلم کو سراہا۔ اداکار نے زوم کو بتایا کہ ’’مَیں نے وہ فلم (لال سنگھ چڈھا) دیکھی ہے۔ یہ غیر معمولی ہے۔ میرے خیال میں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فلم پر فلم کیسے بنتی اور آگے بڑھتی ہے۔ عامر خان کی فلم شاندار تھی۔ ‘‘
یاد رہے کہ اگست ۲۰۲۲ء میں جب ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ ریلیز ہوئی تھی تو وہ باکس آفس پر بمشکل ۶۰؍ کروڑ روپے کما سکی تھی۔ اس کے بعد عامر خان کافی مایوس ہوگئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK