مارول کی اگلی فلم ’’وینم: دی لاسٹ ڈانس‘‘ دنیا بھر میں ۲۵؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہونے والی تھی مگر ہندوستان میں اسے ایک دن قبل یعنی ۲۴؍ اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: October 19, 2024, 6:28 PM IST | Mumbai
مارول کی اگلی فلم ’’وینم: دی لاسٹ ڈانس‘‘ دنیا بھر میں ۲۵؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہونے والی تھی مگر ہندوستان میں اسے ایک دن قبل یعنی ۲۴؍ اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
’’وینم: دی لاسٹ ڈانس‘‘ میں ایڈی بروک کے طور پر ٹام ہارڈی کی بڑی اسکرین پر واپسی نے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے۔ شائقین یہ دیکھنے کیلئے بے چین ہیں کہ ’’وینم‘‘ کا آخری باب کیسا ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ مارول فلم ہندوستان میں شیڈول سے ایک دن پہلے ریلیز ہوگی۔ یہ فلم جو پہلے ۲۵؍ اکتوبر کو ریلیز ہونے والی تھی اب ۲۴؍ اکتوبر کو ہندوستانی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ’’وینم: دی لاسٹ ڈانس‘‘ اب ۲۴؍ اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی نیا پوسٹر بھی جاری کیا گیا۔فلم کی ایڈوانس بکنگ کل (۲۰؍ اکتوبر) سے شروع ہوگی۔
Venom - The Last Dance Advance tickets go live tomorrow in india.
— Cinema Brainiac (@CinemaBrainiac) October 17, 2024
Manaki one day early release oct 24th 🥳 pic.twitter.com/yJXpIZNYrv
خیال رہے کہ ’’وینم: دی لاسٹ ڈانس‘‘ وینم ٹرائیلوجی کا آخری حصہ ہے جس سے ایڈی بروک کے سفر کو مکمل دائرے میں لایا گیا ہے۔ ہندوستان میں یہ فلم انگریزی، ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوگی۔
With you to the end. 🖤 Witness the epic conclusion in #Venom: The Last Dance exclusively in theatres October 25. pic.twitter.com/mzYsJopAQI
— #Venom: The Last Dance (@VenomMovie) September 12, 2024