:بالی ووڈ فلمساز ٹوٹوشرما اپنے زمانے کی مشہور ہیروئن مدھوبالا کی زندگی پر فلم بنانے جا رہے ہیں
EPAPER
Updated: August 07, 2022, 9:21 AM IST | Mumbai
:بالی ووڈ فلمساز ٹوٹوشرما اپنے زمانے کی مشہور ہیروئن مدھوبالا کی زندگی پر فلم بنانے جا رہے ہیں
بالی ووڈ فلمساز ٹوٹوشرما اپنے زمانے کی مشہور ہیروئن مدھوبالا کی زندگی پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔خبروں کے مطابق ٹوٹو شرمامدھوبالا پر لکھی کتاب سے متاثر ہوکر فلم بنانے کےلئے پوری طرح تیار ہیں۔یہ فلم مدھوبالا کی زندگی میں پیش آنے والے نشیب و فراز پر روشنی ڈالےگی۔
فلم کے تعلق سے ٹوٹو شرمانے بتایا کہ ’’ابھی اس فلم کے تعلق سے جانکاری فراہم کرنا جلدبازی ہوگی۔ میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ مدھوبالا جی ہماری انڈسٹری کے پسندیدہ اداکاروں میں سےایک ہیں۔ ان جیسی عظیم اداکارہ کی زندگی کی کہانی کو ناظرین کے سامنے پیش کرنا قابل فخر بات ہے۔میں اس فلم کو بنانے کے تعلق سے پُرجوش ہوں۔یہ ایک بڑے پیمانے پر بنائی جانے والی فلم ہوگی جس کی مدھوبالا جی حقدارہیں۔