• Mon, 13 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھوجپوری ہارر فلم ’ڈائن‘ کا ٹریلر ریلیز

Updated: December 22, 2020, 12:09 PM IST | Agency | Mumbai

نیہا شری انٹرنیشنل کے بینر تلے بنی بھوجپوری فلم ڈائن کا ٹریلر آج ریلزی کردیا گیا۔ کیپٹن میوزک کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر ڈائن کا ٹریلر ریلیز کیاگیاہے

Movie Dayan.Picture :INN
فلم ڈائن ۔ تصویر:آئی این این

 نیہا شری انٹرنیشنل کے بینر تلے بنی بھوجپوری فلم ڈائن کا ٹریلر آج ریلزی کردیا گیا۔ کیپٹن میوزک کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر ڈائن کا ٹریلر ریلیز کیاگیاہے ۔ٹریلر میں اداکارہ تنوشری خونخار کردار میں نظرآرہی ہیں،وہیں سنگر اور اداکار بنے اودھیش پریمی اس فلم سے بھوجپوری پردے پر ڈیبیو کررہے ہیں۔دیپک دلدار اہم کردار میں نظر آئیں گے۔نیہا شری انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنی فلم کے موسیقار اور ہدایت کار رتیش ٹھاکر ہیں، جبکہ فلم کے پروڈیوسرسی ایس ایل انفومیڈیا پرائیویٹ لمیٹڈاورنیہاشری ہے۔فلم کےاہم کردار میں اودھیش پریمی، دپیک دلدار، تنوشری، پرگیا تیواری،سم سرنا،مدھو بھٹ اور دیگر ہیں۔ فلم کے سلسلے میں ہدایت کار رتیش ٹھاکر نے کہا،’’ہم نے ہمیشہ سے شائقین کو تفریحی فلمیں پیش کی ہیں امید ہے کہ شائقین اس فلم کو دیکھ خوب پسند کریں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK