• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان ‘ کا ٹریلر ریلیز

Updated: April 12, 2023, 11:54 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم `کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

The trailer of Salman Khan`s film was launched on Monday evening. (PTI)
پیر کی شام سلمان خان کی فلم کا ٹریلر لانچ کیا گیا۔(پی ٹی آئی )

 بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم `کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم `کسی کا بھائی کسی کی جان کے تئیںکافی سرگرم ہیں  اورپیر کوشام کے وقت کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔
 ٹریلر کا آغاز سلمان خان کے ساتھ ہوتا ہے جو بتاتے ہیں کہ ان کا کوئی نام نہیں ہے، لوگ انہیں بھائی جان کے نام سے جانتے ہیں۔  بھائی جان کی زندگی میں داخل ہوتی ہیں پوجا ہیگڑے، جو آہستہ آہستہ ان کے عشق میں گرفتار ہورہی ہیں۔ پوجا ،  بھائی جان کا تعارف اپنے بھائی وینکٹیش سے کرواتی ہیں، جو تشدد پسند نہیں کرتا، لیکن وینکٹیش کی زندگی میں ایک ویلن ہے جو انہیں اور اس کے خاندان کو ختم کرنے کی کوشش میں مصروف  ہے۔ ایسے میں  بھائی جان ہی اپنی محبوبہ اور اس کے خاندان کو بچاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ فلم `کسی کا بھائی کسی کی جان کو فرہاد سامجی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ وہیں   اس فلم کو سلمان خان نے خود پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں اداکار سلمان خان کے علاوہ پوجا ہیگڑے، دگوباتی وینکٹیش، شہناز گل، سدھارتھ نگم، راگھو جویل اور پلک تیواری بھی اہم کرداروں میں نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم۲۱؍ اپریل۲۰۲۳ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ٹریلر ریلیز کے موقع سبھی ستارے موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK