• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنی لیونی کی ویب سیریز ’انامیکا‘ کا ٹریلر ریلیز

Updated: March 04, 2022, 1:18 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کی ویب سیریز انامیکا کا ٹریلر  ریلیز ہوگیا ہے۔ سنی لیونی نے ایم ایکس پلیئر کی ویب سیریز انامیکا میں ٹائٹل کردار ادا کیا ہے۔

Sunny Leones.Picture:INN
سنی لیونی۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کی ویب سیریز انامیکا کا ٹریلر  ریلیز ہوگیا ہے۔ سنی لیونی نے ایم ایکس پلیئر کی ویب سیریز انامیکا میں ٹائٹل کردار ادا کیا ہے۔ یہ ایک اسپائی تھرلر ویب سیریز ہے، جس میں سنی کا کردار ایک باغی جاسوس ایجنٹ کا ہے جس کی ایجنسی کو تلاش ہے۔ اس سیریز کی ہدایتکاری وکرم بھٹ نے کی ہے اور یہ سیریز۱۰؍ مارچ کو ایم ایکس پلیئر پر نشر ہوگی۔ سیریز کا ٹریلر  ریلیز کر دیا گیا ہے۔ انامیکا ویب سیریز کے کل۸؍  ایپی سوڈ  ہیں۔ سمیر سونی، سونالی سہگل، راہل دیو، شہزاد شیخ اور ایاز خان نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔ اداکارہ   سنی لیونی کا کہنا تھا کہ ’’ایکشن ایک ایسا موضوع ہے  جس پر میں نے پہلے کبھی کام نہیں کیا ہے اور جب میں نے انامیکا کا اسکرپٹ پڑھا تو میں انتہائی باصلاحیت وکرم بھٹ کی رہنمائی میں اس مثبت کردار کو ادا کرنے کے لئے بہت پرجوش تھی۔ جس طرح سے مجھے اپنے کردار کیلئے  تربیت دی گئی اور تمام اداکاروں کے درمیان ہم آہنگی  رہی ، یہ ایک شاندار تجربہ تھا۔ اب مجھے شائقین  کے ردعمل کا انتظار  ہے۔‘‘  ہندی کے ساتھ ساتھ انامیکا کو مراٹھی، بنگالی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں بھی ڈب کیا جا رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK