۲۰۲۳ء کی فلم ’’میگن‘‘ کی کامیابی کے بعد ’’میگن ۰ء۲‘‘ امسال ۲۷؍ جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: April 04, 2025, 9:02 PM IST | Los Angeles
۲۰۲۳ء کی فلم ’’میگن‘‘ کی کامیابی کے بعد ’’میگن ۰ء۲‘‘ امسال ۲۷؍ جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
۲۰۲۳ء کی ہارر تھریلر فلم ’’میگن‘‘ ( M3GAN ) کے سیکوئل کا باضابطہ اعلان ہوچکا ہے۔ ’’میگن ۰ء۲‘‘ ( M3GAN 2) اس سال ۲۷؍ جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی اور اے آئی سے لیس گڑیا کی خوفناک کہانی کو جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ پہلی فلم کا اختتام اس طرح کیا گیا تھا کہ ناظرین آگے کی کہانی جاننے کیلئے بے چین ہوگئے تھے۔ پہلی فلم کے واقعات کے دو سال بعد، ’’میگن ۲‘‘ میں گیما اور اس کی بھانجی کیڈی دوبارہ نظر آئیں گے۔ گیما اب ایک معروف مصنف اور مصنوعی ذہانت کو ریگولیٹ کرنے کیلئے مضبوط وکیل ہے جبکہ کیڈی، جو اب نوعمری میں ہے، اپنی خالہ کی جانب سے حد سے زیادہ حفاظت سے ناراض ہے۔ ان کی زندگی اس وقت تاریک موڑ لیتی ہے جب ایک طاقتور دفاعی ٹھیکیدار میگن کی ٹیکنالوجی چوری کر کے امیلیا نامی ایک نیا اےآئی ہتھیار بناتا ہے۔ امیلیا، میگن سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔
The first trailer for ‘MEGAN 2.0’ has been released.
— Pop Base (@PopBase) April 3, 2025
pic.twitter.com/yvB6hhHaYC
واضح رہے کہ ’’میگن ۲‘‘ کا پہلا ٹریلر ۳؍ اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔ ہدایت کار جیرارڈ جان اسٹون، جنہوں نے اصل فلم کی ہدایت کاری بھی کی تھی، نے گزشتہ سال انٹرٹینمنٹ ویکلی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’لوگوں نے پہلی فلم کو پسند کیا تھا۔ یہ ابھرتی ہوئی گفتگو اور خوف کہ ہم اس بارے میں سوچ رہے ہیں کہ اے آئی ہمیں، ہمارے بچوں اور معاشرے کو کیسے بدل رہا ہے۔ میگن ۲؍ میں ان ہی چیزوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔‘‘