• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسکرایوارڈزکی تقریب میں فنکارعرفان خان اورکاسٹیوم ڈیزائنربھانواتھیاکوخراج عقیدت

Updated: April 29, 2021, 1:44 PM IST | Agency | Mumbai

آسکرایوارڈز کی تقریب میںگزشتہ برس انتقال کرجانے والے ہندوستانی فنکارعرفان خان اور کاسٹیوم ڈیزائنر بھانو اتھیا کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ تقریب میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’’یہ ایک سال تھا جس میں کئی اعتبار سے فلمی دنیا اور موسیقی کو گہرا نقصان پہنچا ہے۔

Irfan Khan and Bhanu Athaiya. Picture:INN
عرفان خان اوربھانواتھیا ۔تصویر :آئی این این

آسکرایوارڈز کی تقریب میںگزشتہ برس انتقال کرجانے والے ہندوستانی فنکارعرفان خان اور کاسٹیوم ڈیزائنر بھانو اتھیا کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ تقریب میں انہیںخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’’یہ ایک سال تھا جس میں کئی اعتبار سے فلمی دنیا اور موسیقی کو گہرا نقصان پہنچا ہے۔  اکیڈمی میں ہم ان کامیاب فلم سازوں اور فنکاروں کو یاد کرتے ہیںجنہوں نے اپنے فن سے لوگوں کے دل جیت لیے اور  انہیںخوش ہونے کا موقع فراہم کیا  ۔‘‘ اکیڈمی نے کہا کہ اس نے ان فنکاروں کو بھی یاد کیا جو گزشتہ سال فن کی دنیا کی داغ مفارقت دے گئے۔ ہندوستانی فنکار عرفان خان اور کاسٹیوم ڈیزائنر بھانو اتھیا کو یاد کیا گیا۔ ان کے ساتھ ہی چاڈ وِک بوسمین  اور ہالی ووڈ کے دوسرے اسٹارس کو بھی یاد کیاگیا۔ تجربہ کار اداکارہ سومترا چٹرجی ان لیجنڈس میں شامل تھی جن کو ہم آسکر ڈاٹ آرگ کے میموریئم پیج پر کھو چکے ہیں، لیکن ویڈیو میں شامل نہیں کیا گیا۔بھانو اتھیانے فلم  گاندھی کیلئے۱۹۸۲ء میں ملبوسات کی ڈیزائننگ کے لئے آسکر جیتا تھا۔ ان کی وفات۱۵؍ اکتوبر۲۰۲۰ء کو جنوبی ممبئی کے ایک میڈیکل سینٹر میں ہوئی۔ان کی عمر۹۱؍ سال تھی۔اداکارہ فریدہ پنٹونے ان کے میموریئم پیج پر عرفان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مشہور فلموں کی فہرست بھی شیئر کی۔عرفان کا انتقال  اپریل۲۰۲۰ء  میںہوا تھا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK