Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

حوثی جنگجوؤں کے حملے پر ٹرمپ کا ایران کو انتباہ، تہران برہم

Updated: March 19, 2025, 10:58 AM IST | Tehran/ Washington

اسلامی جمہوریہ نے اس بیان کو غیر ذمہ دارانہ قراردیا کہ حوثیوں کے کسی بھی حملہ کیلئے ایران ذمہ دار ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

خود کو سپر پاور کہنےوالا امریکہ یمن  کےحوثی جنگجوؤں سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہے۔ اس   پر جھنجھلا کر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دے دی ہے کہ حوثیوں کی طرف سے کسی بھی حملے کو ایران کی طرف سے سمجھا جائیگا اور اسلامی جمہوریہ کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ تہران نےا س پر سخت برہمی کا اظہار کیا اوراسے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیاہے۔ 
 امریکہ کی جانب سے  یمن پر فضائی حملوں کے بعد حوثی جنگجوؤں کی  جوابی کارروائی  پر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’ حوثیوں کی طرف سے مزید حملوں یا ردعمل کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حوثیوں کے کسی بھی حملے کو ایران کی طرف سے سمجھا جائے گا ۔ایران  ان کا  ذمہ دار ہوگا اور سنگین نتائج بھگتے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: وگامون: کیرالہ کا دلکش ہل اسٹیشن قدرتی نظاروں اورپرسکون ماحول کیلئے مشہور

اُدھریمن پر امریکی حملوں کے بعد حوثی  لیڈرعبدالمالک الحوثی نے ملین مارچ  کا اعلان کیا جس پر مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی۔ فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا۔ مطاہرین نے امریکہ اور اسرائیل  دونوں کے خلاف پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔ایران نے ٹرمپ کی دھمکی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ امریکی صدراور دیگر عہدے داروں نے’’غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز‘‘ بیانات میں ایران پر’’بے بنیاد الزام‘‘ عائد  کئے اور تہران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دی۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید اروانی نے سلامتی کونسل کولکھے گئے خط میں کہا  ہےکہ’’ایران ، یمن میں ہتھیاروں کی پابندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی یا خطے میں عدم استحکام کی کسی بھی سرگرمی میں ملوث ہونے کے ہر الزام کو یکسر مسترد کرتا ہے۔‘‘  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK