• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹی وی شومہابھارت کے`بھیم پروین کمار کا انتقال

Updated: February 09, 2022, 12:18 PM IST | Agency | Mumbai

 ٹیلی ویژن پر مشہور افسانوی سیریل `مہابھارت  میں `بھیم  کے کردار کو زندہ کرنے والے اداکار پروین کمار سوبتی کا پیر کی رات یہاں انتقال ہوگیا۔

 Parveen Kumar .Picture:INNR
پروین کمار ۔ تصویر: آئی این این

 ٹیلی ویژن پر مشہور افسانوی سیریل `مہابھارت  میں `بھیم  کے کردار کو زندہ کرنے والے اداکار پروین کمار سوبتی کا پیر کی رات یہاں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر۷۴؍ برس تھی اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ انہوں نے پیر کی  دیر رات دہلی کے اشوک وہار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ انہوں نے پسماندگان میں اہلیہ، بیٹی، ۲؍ بھائی اور ایک بہن چھوڑی ہے۔مشہور فلم ڈائریکٹر بی آر چوپڑہ کی ہدایتکاری میں `مہابھارت  میں بھیم کے کردار سے پروین نے کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری بھی کی۔ `مہابھارت  میں ان کے ساتھی فنکار گجیندر چوہان نے ٹویٹ کرکے ان کی موت کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا’’آج صبح ایک اور افسوسناک خبر ملی۔ مہابھارت میں میرے بھائی بننے والے پروین کمار ہم سب کو چھوڑ کر لامحدود سفر پر چلے گئے۔ یقین نہیں آتا۔ پا جی، آپ ہمیشہ ہماری یادوں میں رہیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK