• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹوئنکل کھنہ نے اپنی نئی کتاب ’’ویلکم ٹو پیراڈائز‘‘ دادی کو وقف کی

Updated: October 21, 2023, 8:38 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنی نئی کتاب ’’ویلکم ٹو پیراڈائز‘‘ اپنی دادی کو وقف کی ہے۔ انہوں نے اپنی آنجہانی دادی کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویریں شیئر کی ہیں او رلکھا ہے کہ میری زندگی پر میری دادی کا گہرا اثر رہا ہے۔ انہوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔

Twinkle Khanna (left) with her grandmother. Photo: INN
ٹوئنکل کھنہ (بائیں) اپنی دادی کے ساتھ۔۔ تصویر: آئی این این

ٹوئنکل کھنہ نے اپنی نئی کتاب ’ویلکم ٹو دی پیراڈائس ‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو کتاب کی ریلیز کے حوالے سے آگاہ رکھا تھا جو ان کی چوتھی کتاب ہے۔ انہوں نے سنیچر کو کہا کہ انہوں نے نئی کتاب اپنی آنجہانی دادی کو وقف کی ہے۔ یادوں کے دریچے سے انہوں نے اپنی دادی کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ان کی دادی انہیں کتاب پڑھا رہی ہیں۔ دوسری تصویر میں دونوں بنائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ آخری تصویر میں وہ ساتھ بس کا سفر کر رہے ہیں۔ ٹوینکل نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اپنے دادی دادا کے درمیان پرورش پانا واقعی اعزاز کی بات ہے۔ وہ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ہم نے کہاں سے سفر شروع کیا تھا جب ہماری توجہ اپنے سفر پر مرکوز ہوتی ہے۔

 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Twinkle Khanna (@twinklerkhanna)


انہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنی نئی کتاب ’ویلکم ٹو دی پیراڈائز‘  اپنی آنجہانی دادی کو وقف کرتی ہوں جن کا میری زندگی پر مثبت اثر رہا۔میرے نئے کلیکشن میں سے جیلی سوئٹس ست پتی میری پردادی اور دادی کے بچپن کی ان کہانیوں پر مبنی ہے جو انہوں نے مجھے سنائی تھیں۔ انہوں نے مجھے بنائی ، کڑھائی اور سماعت سے محروم ہونے کا بہانہ کر کے پریشان کن لوگوں کو نظر انداز کرنا سکھایا تھا۔ انہوں نے آخر میں اپنے مداحوں سے سوا ل کیا کہ آپ کی دادی نے آپ کو کیا اہم سبق سکھایا ہے؟

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Twinkle Khanna (@twinklerkhanna)


خیال رہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں ٹوئنکل کھنا نے اپنی کتاب کے کچھ صفحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ ویلکم ٹو دی پیراڈائز میری چوتھی کتاب، ان کہانیوں کامجموعہ ہے جس میں دھوکہ، ٹوٹے دل اور رشتوں کی گہرائی کو سمیٹا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ کردار پچھلے کچھ سال سے میری تخلیق کا حصہ ہیں جو اب آپ کے سامنے آنے کیلئے تیارہیں۔ 
اسی درمیان ٹوئنکل کھنا نے اپنے شوہر اکشے کمار کے ساتھ لندن میں ایک پروگرام میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں یونیورسٹی آف لندن سے ماسٹر کی ڈگری لی ہے۔ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنا نے تقریب میں برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات بھی کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK