• Tue, 26 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یو اے ای: حکومت نے سپر اسٹار رجنی کانت کو گولڈن ویزا تفویض کیا

Updated: May 25, 2024, 3:39 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

جنوبی ہند کے میگا اسٹار رجنی کانت کو یو اے ای حکومت کی جانب سے گولڈن ویزا تفویض کیا گیا ہے جس کے تحت وہ متحدہ عرب امارت میں کہیں بھی پراپرٹی خرید سکتے ہیں، کسی بھی وقت وہاں کا دورہ کرسکتے ہیں اور وہاں ۱۰؍ سال تک رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

Megastar Rajinikanth granted Golden Visa by UAE Government. Photo: INN
میگا اسٹار رجنی کانت کو یو اے ای حکومت کی جانب سے گولڈن ویزا تفویض۔ تصویر : آئی این این

جنوبی ہندوستانی فلموں کے میگا اسٹار رجنی کانت کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے محکمہ ثقافت اور سیاحت نے گولڈن ویزا دیا ہے۔ اس ضمن میں رجنی کانت حال ہی میں ابوظہبی گئے تھے جہاں انہیں گولڈن ویزا تفویض کیا گیا۔ رجنی کانت نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کو یہ اطلاع دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی رجنی کانت نے ابوظہبی حکومت اور لولو گروپ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ایم اے یوسف علی کا بھی اس کیلئے شکریہ ادا کیا ہے۔
ایکس پر رجنی کانت کی کئی تصاویر اور ویڈیوز ہیں جن میں وہ ابوظہبی حکومت کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ مجھے ابوظہبی حکومت کی طرف سے باوقار یو اے ای کا گولڈن ویزا ملنا بہت اعزاز کی بات ہے، میں ابوظہبی حکومت اور اپنے دوست یوسف کا اس ویزا کی سہولت فراہم کرنے اور تمام تعاون کیلئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں لولو گروپ کے سی ایم ڈی علی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ گولڈن ویزا کے تحت رجنی کانت متحدہ عرب امارت میں کہیں بھی پراپرٹی خرید سکتے ہیں، کسی بھی وقت وہاں کا دورہ کرسکتے ہیں اور وہاں ۱۰؍ سال تک رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل یو اے ای حکومت نے متعدد ہندوستانیوں کو گولڈن ویزا تفویض کیا ہے جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، رنویر سنگھ، ورون دھون، کریتی سینن، مموٹی، کمل ہاسن، نیہا ککڑ اور ان کے شوہر روہن پریت سنگھ کے نام قابل ذکر ہیں۔  علاوہ ازیں، سپر تھرٹی کے بانی آنند کمار کو بھی گولڈن ویزا تفویض کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK