بالی ووڈ کے مشہور پلے بیک سنگر ادت نارائن۶۸؍برس کے ہو گئے ہیں ۔ ادت نارائن جھایکم دسمب ر۱۹۵۵ء کو نیپال میں ایک متوسطبرہمن گھرانےمیں پیدا ہوئے۔
EPAPER
Updated: December 02, 2023, 9:50 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے مشہور پلے بیک سنگر ادت نارائن۶۸؍برس کے ہو گئے ہیں ۔ ادت نارائن جھایکم دسمب ر۱۹۵۵ء کو نیپال میں ایک متوسطبرہمن گھرانےمیں پیدا ہوئے۔
بالی ووڈ کے مشہور پلے بیک سنگر ادت نارائن۶۸؍برس کے ہو گئے ہیں ۔ ادت نارائن جھایکم دسمب ر۱۹۵۵ء کو نیپال میں ایک متوسطبرہمن گھرانےمیں پیدا ہوئے۔ بچپن سےہی وہ موسیقی کی طرف مائل تھے اور پلے بیک سنگربننا چاہتے تھے۔ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم پنڈت دنکر کیکنی سے حاصل کی۔ ادت نارائن نےبطور گلوکار اپنےکریئر کا آغاز نیپال میں آکاشوانی سےکیا جہاں وہ لوک موسیقی کے پروگرام پیش کرتےتھے۔ تقریباً۸؍سال تک نیپال کے آکاشوانی پلیٹ فارم سے وابستہ رہنے کےبعد، وہ۱۹۷۸ءمیں ممبئی چلےآئےاور بھارتیہ ودیامندر میں اسکالر شپ حاصل کر کے کلاسیکی موسیقی کی تعلیم لینا شروع کی۔
۱۹۸۰ءمیں ادیت نارائن کی ملاقات مشہور موسیقار راجیش روشن سے ہوئی جنہوں نے ان کی صلاحیتوں کوپہچانا اور انہیں اپنی فلم’اُنیس بیس‘میں بطورپلےبیک سنگر کام کرنے کا موقع دیا لیکن بدقسمتی سے یہ فلم باکس آفس پر فلاپ رہی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں انہیں اپنے آئیڈیل محمد رفیع کے ساتھ پلے بیک گانے کا موقع ملا۔تقریباً۲؍سال ممبئی میں رہنے کے بعد انہوں نےپلے بیک سنگر بننے کے لیے جدوجہد شروع کر دی۔سب نےیقین دلایا لیکن کسی نے کام کرنے کا موقع نہیں دیا۔ اس دوران ادت نارائن نے بی اور سی گریڈکی فلموں میں گانے گائےلیکن انہیں کوئی خاص کامیابی نہیں ملی۔
ممبئی میں تقریباً ۱۰؍سال جدوجہد کرنے کےبعد، ادت نارائن نے۱۹۸۸ءمیں ناصر حسین کی عامر خان اسٹارر فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ میں اپنے گانے’’پاپاکہتے ہیں بڑا نام کرے گا‘‘ کی کامیابی کے بعد بطور گلوکار اپنی شناخت بنائی۔
ادت نارائن کو اب تک ۵؍بار فلم فیئر ایوارڈ سےنوازا جا چکا ہے۔ ہندی سنیما کی دنیا میں ادت نارائن کی نمایاں شراکت کے پیش نظر، انہیں ۲۰۰۹ءمیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں ۲۰۰۲ءمیں فلم لگان کے گانے’سن متوا‘ اور ۲۰۰۳ء میں فلم زندگی خوبصورت ہے کے گانے ’چھوٹے چھوٹے سپنے‘کے لیے بہترین پلے بیک سنگر کے قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
ادت نارائن نے اپنے ۴؍دہائیوں سے زیادہ پر محیط کریئر میں ۱۵؍ہزارسےزیادہ فلمی اور غیر فلمی گانے گائے۔ ہندی کے علاوہ انہوں نے اردو، تمل، بنگالی، گجراتی، مراٹھی، تیلگو، ملیالم، کنڑ، اڑیہ اور نیپالی فلموں کے گانوں کے لیے بھی اپنی آواز دی ہے۔ ادت نارائن نےاپنے کئی غیر فلمی گانوں سے بھی سامعین کو مسحور کیا۔ نجی البم میں ان کے گائے ہوئے کچھ گانے بھجن سنگم، بھجن واٹیکا، آئی لو یو، دل دیوانہ، یہ دوستی، محبت زندگی ہے، جھمکا دے جھمکا، ماں تارینی، دھولی گنگا شامل ہیں۔
ورسٹائل ٹیلنٹ ادت نارائن نے نیپالی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔ان میں کسومے رومل اور پیراتی نمایاں ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نےبھوجپوری سپر ہٹ فلم کب ہوئی گوانواں ہمارا بھی پروڈیوس کی ہے۔ ادت نارائن نے ہندوستان کے علاوہ امریکہ، کنیڈا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ میں بھی کئی اسٹیج شوکیےہیں۔ آج بھی ادت نارائن اپنی سریلی آواز بکھیر رہے ہیں۔