• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پریم اتسو کے تحت آئیڈیا کے متعدد ڈرامے پیش ہوں گے

Updated: July 30, 2023, 10:12 AM IST | Mumbai

۳۱؍جولائی سے ۳؍اگست تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں شام ۷؍بجےمنشی پریم چند کی کہانیوں پر ڈرامے

A still from Idea`s play `Alzaam` on the story of Munshi Premchand
منشی پریم چند کی کہانی پر آئیڈیا کے ڈرامے’الزام‘ کی ایک تصویر

اردو اور ہندی کےمشہور ادیب منشی پریم چند کے یوم پیدائش کی مناسبت سےمشہور تھیٹر گروپ آئیڈیل ڈرامااینڈ انٹرٹینمنٹ اکادمی (آئیڈیا) نےاپنے سالانہ  ڈرامافیسٹیول ’پریم اتسو‘کا اعلان کیاہے۔اس فیسٹیول کےتحت ۳۱؍جولائی سے ۳؍اگست تک  روزشام۷؍ بجے سے میسور اسو سی ایشن،ماٹنگا میںمنشی پریم چندکی لازوال مختصر کہانیوںپر مبنی دلکش ڈراموں کی ایک سیریز پیش کی جائے گی۔مشہور ہدایتکارمجیب خان کہا کہنا ہے کہ ’’اس سال کا پریم اتسوایک تاریخی واقعہ ہوگا کیونکہ آئیڈیا اس مرتبہ ۳؍اگست کو دوپہر ۲؍بجے سے ۵؍ مختلف زبانوں میں ۵؍ ڈرامےپیش کرنے جارہا ہےجن میں مراٹھی، تمل، سندھی، گجراتی اور انگریزی شامل ہیں۔‘‘
پریم چند سمان ایوارڈز برائے۲۰۲۳ء
 پریم اتسو کے دوران ڈرامے پیش کئے جانے کےعلاوہ’پریم چند سمان‘ کے عنوان سے ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ پریم چند سمان ، آئیڈیا کی طرف سے ہر سال ان افراد کو دیا جاتاہے جو سرکاری نوکریوں میں ہوتے ہوئےبھی ادب میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔یہ سمان سرکاری خدمات اور فنکارانہ سرگرمیوں کے درمیان ہم آہنگی کا جشن ہے، جو دونوںشعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی خدمات کو تسلیم کرتا ہے۔ اس سال، پریم چند سمان کیلئے کرشنا پرکاش اور  راجیش `ریتوپرنا کو منتخب کیا گیا۔واضح رہے کہ کرشنا پرکاش، مہاراشٹر کیڈرکے ۱۹۹۴ءبیچ کےآئی پی ایس افسرہیں جو فی الحال مہاراشٹرپولیس (فورس ون) کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پرکاش ایک پرجوش شاعرہیں۔
 راجیش `ریتوپرنا، محکمہ انکم ٹیکس کے افسر ہیں اور ایک ممتاز شاعرہیں۔ ان کی شاعری کی کتاب’کیا ہے جو میرا‘پہلے ہی شائع ہو چکی ہے۔

DRAMA Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK