• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: امریکی کامیڈین دیو شپل نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی

Updated: May 24, 2024, 4:11 PM IST | Abu Dhabi

امریکی کامیڈین دیوشپل نےابوظہبی میں اپنے پرفارمنس کے دوران غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ۳۵؍ ہزار ۶۰۰؍ سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

American Comedian Dave Chappelle. Image: YouTube
امریکی کامیڈین دیوشپل۔ تصویر:یوٹیوب

امریکی کامیڈین دیو شپل نے متحدہ عرب امارات کی راجدھانی میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے مذمت کی اور امریکیوں سے اپیل جارحیت کی مذمت میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے امریکیوں سے اپیل کی کہ وہ یہودی پرستی مخالفت سے جنگ کریں تو یہودی یہ محسوس نہیں کریں گے کہ انہیں حفاظت کیلئے اسرائیل کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھئے: انتخابات میں پیسہ پانی کی طرح بہانے پر سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کو تشویش
خیال رہے کہ جمعرات کو دیوشپل نے ابوظہبی میں اپنے پرفارمنس کے دوران یہ کہا ہے۔اسٹیج پر آنے سے پہلے ہی، ابوظہبی کے اتحاد ایرینا میں پورے ہجوم نے خوشی کا اظہار کیا جب ڈی جے ٹراما، جو چیپل کے ساتھ سفر پر تھے، نے فلسطینی گلوکار محمد عساف کا گانا ’’میرا خون فلسطینی ہے‘‘گایا۔ شپل نے ابتداء میں کہا کہ انہیں ان کے دوستوں نے کہا کہ وہ جنگ پر بات کریں یا نہ کریں۔ درمیان میں ایک خاتون نے ’’آزاد فلسطین‘‘ کا نعرہ لگایا جس کے بعد ہجوم جوش میں آگیا۔

یہ بھی پڑھئے: انتخابات میں پیسہ پانی کی طرح بہانے پر سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کو تشویش
بعد ازیں شپل نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو نسل کشی کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ امریکہ میں جاری یہودیت پرستی مخالفت کے بڑھتے معاملات کے درمیان یہودیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے سے انہیں احساس ہو گا کہ انہیں محافظ کے طور پر اسرائیل کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے دیگر آرٹسٹس کی طرح پرفارمنس کے درمیان جوک کہے۔ جب وہ اسٹیج پر آئےتو ان کے بازؤںپر ’’باز ‘‘ کی علامت تھی جو متحدہ عرب امارات کی علامت ہے۔ خیال رہے کہ شپل(۵۰؍)نے مارک ٹوین پرائز فار امریکی ہیومر ۲۰۱۰ءمیں اپنے نام کیا تھا۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ۲۳۰؍ دن ہو گئے ہیں۔ اس درمیان اسرائیلی نے ۳۵؍ ہزار ۸۰۰؍ سے زائد فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے جبکہ ۸۰؍ ہزار سے زائدزخمی ہوئے ہیں۔ مہلوکین میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ 
غزہ میں اسرائیلی تباہی کے نتیجے میں اب بھی ۱۰؍ ہزار افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اسرائیل کے سرحدوں کو بند کرنے کے سبب غزہ میںانسانی امداد کی ترسیل ناممکن ہو گئی ہے جس کے سبب فلسطینی بھکمری کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK