• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکی انتخابات: اسکارلیٹ جوہانسن نے ٹرمپ کے خلاف ’’اَوینجرز‘‘ کو اکٹھا کیا

Updated: November 01, 2024, 8:16 PM IST | Washington

مارول ایوینجرز کے ستارے ۵ ؍نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات میں ووٹنگ فیصد بڑھانے اور عوام کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اپنی سپر ہیرو شبیہ کا استعمال کر رہے ہیں اور کملا ہیرس کی حمایت کر رہے ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

امریکی صدارتی انتخابات سے ۴ دن قبل ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن نے اپنے ساتھی ایوینجرز کو ایک "ہنگامی" صورتحال سے نمٹنے کیلئے زوم کال پر اکٹھا کیا۔ مارول اسٹوڈیوز کی ایوینجرز فلم سیریز کے اہم ستارے جوہانسن، مارول اسٹارز رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایونز، مارک روفالو، ڈان چیڈل، ڈانائی گوریرا اور پال بیٹنی، ۵ نومبر کو ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ فیصد بڑھانے اور عوام کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اپنی سپر ہیرو شبیہہ کا استعمال کر رہے ہیں اور ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کر رہے ہیں جو امریکی صدارتی دوڑ میں ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو سخت ٹکر دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جے این یو میں مغربی ایشیاء پر سیمینار کی منسوخی کے بعد کوآرڈینیٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

جوہانسن نے وینٹی فیئر سے بات کرتے ہوئے اپنی بے چینی اور امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ لوگ ووٹ دینا نہیں بھولیں گے۔ اگر رائے دہندگان ووٹ دیں گے تو ہماری حالت بہتر ہوگی۔ جوہانسن نے مارول سنیماٹک یونیورس کے ساتھی فلمی ستاروں کے ساتھ ووٹروں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ایوینجرز گروپ چیٹ کا سہارا لیا۔ چیٹ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم یہاں مختلف موضوعات پر بات کرتے ہیں اور فنڈ اکٹھا کرنے والوں ے متعلق معلومات بھی شئیر کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان فلم ستاروں کے مشترکہ تاثر سے مداحوں کو ووٹ دینے کی ترغیب ملے گی۔
اس گروپ چیٹ کے اختتام کا ایک ویڈیو وینٹی فیئر نے شیئر کیا ہے جس میں اَوینجرز‘ اسٹارز عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہیں اور مزاحیہ انداز میں کملا ہیرس کیلئے نئے پرکشش سلوگن اور نعرے بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ویڈیو میں جوہانسن ہالی ووڈ کے ان ستاروں کو ایک مقام پر جمع کرنے کے چیلنج کے متعلق مذاق کرتی ہیں۔ اس دوران وہ انکشاف کرتی ہیں کہ کرس بلغاریہ میں ہیں، رابرٹ براڈوے پر ہیں، مارک شوٹنگ کر رہے ہیں، اور وہ خود گرینڈ کینین میں ہیں۔ مختلف مقامات سے وہ ایک زوم کال پر اکٹھا ہوئے ہیں۔
اس زوم کال پر جوہانسن نے تفریح کرنے کے علاوہ مستقل کی دنیا کے متعلق تشویش ظاہر کی جو ان کے بچوں کو وراثت میں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی، سماجی اور ماحولیاتی لحاظ سے یہ تقریباً ایک ایمرجنسی کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا ایک اور صدارتی دور تباہ کن ثابت ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK