• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: سیلینا گومیز ملک کی کم عمر ترین ’’سیلف میڈ‘‘ ارب پتی بن گئیں

Updated: September 07, 2024, 3:21 PM IST | Los Angeles

بلومبرگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق سیلینا گومیز کے اثاثوں کی مالیت ۳ء۱؍ بلین ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس طرح وہ امریکہ کی سب سے کم عمر ’’سیلف میڈ‘‘ ارب پتی بن گئی ہیں۔ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ ان کے میک اپ برانڈ ’’ریر بیوٹی‘‘ سے آتا ہے۔ علاوہ ازیں، وہ گلوکاری اور اداکاری کے میدان میں بھی فعال ہیں۔

American singer Selena Gomez. Photo: INN.
امریکی گلوکارہ سیلینا گومیز۔ تصویر: آئی این این۔

سیلینا گومیز نے کم عمر میں کئی نمایاں کارنامے انجام دیئے ہیں۔ وہ اب دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی بن گئی ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق ۳۲؍ سالہ اداکارہ، گلوکارہ، سرمایہ کار اور کاروباری شخصیت سیلینا گومیز نے ایک اہم مالی سنگ میل عبور کیا ہے۔ وہ امریکہ میں کم عمر ترین ’’سیلف میڈ بلینیئر‘‘ بن گئی ہیں جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت ۳ء۱؍ بلین ڈالر ہے۔ خیال رہے کہ سیلینا کی آمدنی کے مختلف ذرائع ہیں جیسے گلوکاری، اداکاری اور ماڈلنگ۔ تاہم، انہیں سب سے زیادہ آمدنی ان کے ۵؍ سال پرانی میک اپ لائن سے ہوئی ہے۔ نوعمروں میں ان کے میک اپ کافی مقبول ہیں۔
یہی نہیں سیلینا گومیز کے بیوٹی برانڈ کے شیئر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ونڈر مائنڈ اور دیگر جائیداد کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں۔ انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا بھی معاوضہ ملتا ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے ۴۲۴؍ ملین فالوورز ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو (۶۳۸؍ ملین) اور لیونل میسی (۵۰۴؍ ملین) کے بعد وہ تیسری سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں پیو ما اور کوچ کے ساتھ بالترتیب ۳۰؍ ملین اور ۱۰؍ ملین ڈالر کا کاروباری معاہدہ کیا ہے۔ ان کی بیوٹی لائن ’’ریر بیوٹی‘‘ ریحانہ کےبرانڈ اور کاردشین کے بعد سب سے زیادہ مقبول ہے۔ حال ہی میں سیلینا نے اپنی بیوٹی لائن کو مستحکم کرنے کیلئے سرمایہ کاروں سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد ان کی یہ کمپنی ۲؍ بلین ڈالر مالیت کی ہوگئی ہے۔ 
یاد رہے کہ ۲۰۲۰ء میں گومیز نے انکشاف کیا تھا کہ وہ بائی پولر ڈس آرڈر کی مریضہ ہیں، اس کے بعد ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایسی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کریں گی جو خیراتی اور دماغی صحت کیلئے عطیہ کرتی ہیں۔ اس مقصد کے تحت انہوں نے ۱۰۰؍ ملین ڈالر اکٹھا کرنے کیلئے ’’ریر امپیکٹ فنڈ‘‘ شروع کیا ہے تاکہ لوگوں کو ذہنی صحت کی خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے۔ سیلینا گومیز کو ’’اونلی مرڈرز ان دی بلڈنگ‘‘ کے ایک سیزن کیلئے ۶؍ ملین ڈالر ملتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK