• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

انیل شرما کی ’’ونواس‘‘ ۷؍ کروڑ پر ڈھیر، ’’غدر ۲‘‘ نے ۵۰۰؍ کروڑ کمائے تھے

Updated: December 31, 2024, 4:38 PM IST | Mumbai

انیل شرما کی فلم ’’ونواس‘‘ نے باکس آفس پرصرف ۷؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ ان کی فلم غدر ۲؍ نے باکس آفس پر ۵۰۰؍ کروڑ سے زائد کمائے تھے جس کے مقابلے میں ’’ونواس‘‘ کی وجہ سے انہیں بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

فلمساز انیل شرما کی ۲۰۲۳ء کی فلم ’’غدر۲‘‘ باکس آفس پر کافی ہٹ ہوئی تھی اور اس فلم نے بہترین کاروبار بھی کیا تھا۔ اس فلم میں امیشا پٹیل اور سنی دیول نے ادکاری کی ہے ۔ یہ ۲۰۰۱ء کی آل ٹائم بلاک بسٹر فلم ’’غدر ایک پریم کتھا‘‘ کا سیکوئل ہے۔ اس فلم نے مقامی باکس آفس پر ۴۵ء۵۲۵؍ کروڑ روپے جبکہ عالمی باکس آفس پر ۰۸ء۶۹۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ غدر ۲؍ کی کامیابی کے بعد انیل شرما نے نانا پاٹیکر اور اترکش شرما کی اداکاری سے مزین سماجی ڈراما فلم ’’ونواس‘‘ کی ہدایتکاری شروع کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم کو بھی راجیش کھنہ اور شبانہ اعظمی کی فلم اوتار (۱۹۸۳ء )اور امیتابھ بچن اور ہیما مالنی کی فلم ’’باغبان‘‘ (۲۰۰۳ء) کی طرزپر بنایا گیا ہے۔ تاہم، یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر کافی ہٹ ہوئی تھیں لیکن ونواس ایسا کرنے میں ناکامیاب ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: عامر خان نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے قد کے متعلق عدم تحفظ کا شکار تھے

یہ فلم ۲۰؍ دسمبر ۲۰۲۴ءکو ’’مفاسا: دی لائن کنگ‘‘اور اللو ارجن کی پشپا ۲؍ کے باکس آفس پر دھمال کے درمیان ریلیز ہوئی تھی۔ ونواس کو نقادوں کی جانب سے اوسطاً ردعمل ملا ہے لیکن مداحوں نے اسے بڑے پیمانے پر نظر انداز کیا ہے۔ نانا پاٹیکر کی اداکاری سے مزین فلم نے مقامی سطح پر صرف ۵؍ کروڑ جبکہ عالمی باکس آفس پر ۷؍ کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس لحاظ سے انیل شرما کیلئے ون واس سے زیادہ ان کی فلم ’’غدر۲‘‘زیادہ کامیاب ثابت ہوئی تھی کیونکہ اس فلم نے باکس آفس پر کامیاب کاروبار کیا تھا۔ انیل شرمانے باکس آفس پر ۵۰۰؍ کروڑ روپے کی کامیابی کے بعد ایک ہی سال میں باکس آفس پر تباہی کا بھی سامنا کیا۔ ونواس چونکہ ایک خاندانی ڈراما فلم ہے اسی لئے امید کی جارہی ہے کہ او ٹی ٹی پر اسے مداحوں کی جانب سے بہترین رسپونس ملیں گے۔ علاوہ ازیں انیل شرما اس کے بعد اپنی اگلی فلم ’’غدر۳‘‘ پر کام کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK