• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ورون اپنے والد ڈیوڈ دھون کے ساتھ دوبارہ کام کریں گے

Updated: December 17, 2023, 10:22 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنےوالد ڈیوڈ دھون کے ساتھ دوبارہ کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ ورون دھون ڈیوڈ دھون کی فلموں ’میں تیرا ہیرو‘،’جڑواں ۲‘ اور’قلی نمبرون‘میں ایک ساتھ کام کرچکےہیں۔

Varun Dhawan with his father David Dhawan. Photo: INN
ورون دھون اپنے والد ڈیوڈ دھون کے ساتھ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنےوالد ڈیوڈ دھون کے ساتھ دوبارہ کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ ورون دھون ڈیوڈ دھون کی فلموں ’میں تیرا ہیرو‘،’جڑواں ۲‘ اور’قلی نمبرون‘میں ایک ساتھ کام کرچکےہیں۔ ورون دھون ایک بار پھر والد ڈیوڈ دھون کے ساتھ کام کرنےجا رہے ہیں۔ ان کی آنے والی فلم ایک رومانوی کامیڈی ہوگی جس کی شوٹنگ اگلے سال اپریل سے شروع ہوگی۔ ڈیوڈ دھون پچھلے کچھ مہینوں سے کسی اچھی کہانی کی تلاش میں تھے۔اب آخر کار انہیں ایک کہانی پسند آئی ہے،جس کے لیے انہوں نے اپنے بیٹے ورون دھون کو کاسٹ کیا ہے۔ رمیش تورانی اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔ یہ فلم ٹپس انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی جائے گی۔ فلم کی شوٹنگ ہندوستان اور بیرون ملک منتخب مقامات پر کی جائے گی۔ ورون کے ساتھ اس فلم میں ۲؍ دیگر ہیرو بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم اگلے سال کے آخر یا ۲۰۲۵ء کے ابتدائی مہینوں میں ریلیز ہو سکتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK