• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وکی کوشل، راجکمار ہیرانی کی اگلی فلم میں نظر آئیں گے

Updated: November 26, 2024, 10:02 PM IST | Mumbai

وکی کوشل، گزشتہ چند ماہ سے راجکمار ہیرانی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے ایک کنٹریکٹ پر دستخط بھی کردئیے ہیں، حالانکہ فلم ابھی اسکرپٹنگ کے مرحلے میں یے۔

Vicky Kaushal. Photo: INN
وکی کوشل۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی سنیما کے بڑے فلم سازوں میں سے ایک راجکمار ہیرانی کو کون نہیں جانتا؟ انہوں نے اب تک چھ فلمیں بنائیں اور سبھی باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔ ان فلموں میں منا بھائی ایم بی بی ایس (۲۰۰۳ء)، لگے رہو منا بھائی (۲۰۰۶ء)، تھری ایڈیٹس (۲۰۰۹ء)، پی کے (۲۰۱۴ء)، سنجو (۲۰۱۸ء) اور ڈنکی (۲۰۲۳ء) شامل ہیں۔ ہیرانی کی آخری دو فلموں "سنجو" اور "ڈنکی" میں وکی کوشل نے معاون کردار نبھایا تھا جس کی سامعین کے ساتھ ناقدین نے بھی ستائش کی تھی۔ وکی کوشل، اب ہیرانی کی اگلی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔پنک ولا کو ذرائع سے حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق، وکی گزشتہ چند ماہ سے راجکمار ہیرانی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہوں نے ایک کنٹریکٹ پر دستخط بھی کردئیے ہیں۔ حالانکہ فلم ابھی اسکرپٹنگ کے مرحلے میں یے۔ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بن رہی فلم "مہاوتار" کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ۲۰۲۶ء میں ہیرانی کی کوشل کے ساتھ نئی فلم کی شوٹنگ شروع ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسٹیج پر پرفارم کرنا ہمیشہ میری پہلی محبت رہے گی: آیوشمان

راجکمار ہیرانی اس وقت اپنی او ٹی ٹی ڈیبیو سیریز کی شوٹنگ کر رہے ہیں جس میں وکرانت مسی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے بعد وہ وکی کوشل کے ساتھ اپنے تھیٹر میں آؤٹنگ پر کام شروع کریں گے۔ راجکمار ہیرانی کے نئی فلم کے ساتھ، اب وکی کوشل کے پاس فلموں کی قطار لگ چکی ہے جن میں وہ بڑے فلم سازوں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ 
ان کی اگلی ۴ فلمیں مندرجہ ذیل ہیں۔ 
۱) چھاوا (۲۰۲۵ء) - یہ فلم تاریخ پر مبنی ہے جس کی ہدایتکاری "ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے" سے شہرت حاصل کرنے والے ہدایتکار لکشمن اٹیکر کررہے ہیں۔ 
۲) لَو اینڈ وار (۲۰۲۶ء) - سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری اور رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی اداکاری سے سجی اس فلم میں وکی کوشل بھی نظر آئیں گے۔ 
۳) مہاوتار (۲۰۲۶ء) - یہ افسانوی تاریخی فلم، استری-۲ سے شہرت حاصل کرنے والے امر کوشک کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے۔
۴) راجکمار ہیرانی کی مذکورہ فلم جو ۲۰۲۷ء میں ریلیز ہوگی۔ ذرائع کے مطابق، یہ ایک سوشل ڈرامہ کامیڈی ہوسکتی ہے۔ 
پنک ولا کے مطابق، وکی کوشل مزید دو بڑے فلم سازوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان پروجیکٹس کی تفصیلات جلد ہی سامنے آسکتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK