• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وکی کوشل نے میگھنا گلزار کو سالگرہ کی مبارکباد دی

Updated: December 14, 2023, 3:35 PM IST | Mumbai

وکی کوشل نے ’ سیم بہادر‘ کے بی ٹی ایس ویڈیو کے ساتھ میگھنا گلزار کو ان کی ۵۰؍ ویںسالگرہ کی مبارکباد دی۔

Vicky Kaushal and Meghna Gulzar. Photo: INN
وکی کوشل اور میگھنا گلزار۔ تصویر: آئی این این

وکی کوشل نے انسٹاگرام پرحال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’ سیم بہادر ‘ کا ایک بی ٹی ایس ویڈیو،فلمساز اور رائٹر میگھنا گلزار کے ساتھ شیئر کیا ۔ویڈیو میںوکی کوشل کو فیلڈ مارشل سیم مانیک شا کے کردار میں دیکھا جاسکتا ہے جومیگھنا کے ساتھ ایک سلو والز پرفارم کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے دلکش کیپشن لکھا کہـ’’یہ رہا آپ کے ساتھ ایک چھوٹا سا ڈانس میگھنا ۔ کا ش! آج میں ذاتی طور پر یہ کرپاتا!ہر دن میں سیٹ پر سب سے زیادہ محنتی شخص بننے کی کوشش کرتا اور آپ ہر دن مجھے اور ہر ایک کو مات دے دیتیں۔لیکن ہم کوشش کرتے رہیں گے۔ہپی ہپی برتھ ڈے سویٹی۔ ہمیشہ اپنے آس پاس کے لوگوں کو بہترین بننے کی ترغیب دیتے رہیں۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

میگھنا نے پوسٹ پرہارٹ ایموجی کے ساتھ’’ یو ‘‘ کمنٹ لکھا۔ 
وکی کوشل، میگھنا گلزار کی حال ہی میں آئی فلم ’ سیم بہادر‘ میں نظر آئے تھے ۔ فلم نےباکس آفس پر اب تک ۱۰ء۶۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے جو فلم کے۵۵؍ کروڑ روپے کے بجٹ کو مد نظررکھتے ہوئے قابل ستائش ہے جبکہ عالمی سطح پر فلم نے ۸ء۸۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK